میانوالی(بیورو رپورٹ)ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان کی ہدایات پر موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے کیلئے ڈی ایس پی سرکل عیسیٰ خیل کی سربراہی میں میانوالی پولیس کا تھانہ چاپری کے مختلف علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔دوران سرچ آپریشن گھروں، ڈیرہ جات کی تلاشی لی گئی اور افراد کی پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے ویری فکیشن کی گئی۔مجرمان اشتہاریوں، جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاریوں کیلئے سرچ کیا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران عبد القدیر عرف ساجد سے 1450 گرام چرس برآمد کی مزید انٹیروگیشن پر پسٹل 9MM بھی برآمد کیا .جس کے مقدمات تھانہ چاپری میں درج کیے گئے ہیں۔سرچ آپریشن میں سرکل عیسیٰ خیل کے تھانہ چاپری، کمرمشانی کی پولیس نفری، ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس نے حصہ لیا۔ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد اسلحہ ناجائز و منشیات کی برآمدگی، سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور شر پسندوں کو مذموم عزائم پر عمل پیرا ہونے سے باز رکھنا ہے۔