آزادی کے جشن کے موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے کھیلوں کا میلہ

Pakistan flag background

اسلام آباد(محمد حسین ) پی ایس بی نے یکم تا 31 اگست تک ملک کے مختلف شہروں میں 29 کھیلوں کے مقابلوں کا بڑا پروگرام ترتیب پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) ملک بھر میں یوم آزادی کی 78ویں سالگرہ کو جوش و خروش سے منانے کے لیے تیار ہے۔ جشن آزادی کا مہینہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کر کے بھرپور انداز میں منانے کے لیے یکم تا 31 اگست 29 کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ یہ مقابلے اسلام آباد، لاہور، کراچی، فیصل آباد، جہلم، پشاور، ایبٹ آباد اور دیگر مقامات پر منعقد ہوں گے۔
کھیلوں کی ان سرگرمیوں کا مقصد ملک کے مختلف حصوں میں نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور کھلاڑیوں کو مقامی، صوبائی، قومی و بین الاقوامی کھیلوں کے لیے تیار کرنا ہے۔جس کے مطابق نیشنل ویمن نیٹ بال ٹریننگ کیمپ (ایشین چیمپیئن شپ کے لیے)یکم اگست تا 23 ستمبر کراچی اور اسلام آباد میں۔

جو جٹسو چیمپیئن شپ4 تا 7 اگست لاہور میں،ٹین پن باؤلنگ آزادی کپ چیمپیئن شپ 8 تا 10 اگست پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں،نیشنل کلے شوٹنگ چیمپیئن شپ8 تا 14 اگست کراچی میں میں منعقد ہوگی۔۔انٹر ڈپلومیٹک ٹینس کپ(سفارتکاروں کے لیے)9 تا 11 اگست اسلام آباد میں،ٹریننگ اینڈ کوچنگ کورس فار لیول ون اور یوم آزادی ویٹ لفٹنگ کپ10 تا 14 اگست لاہور میں،جونئر نیشنل ووشو ٹریننگ کپ (لڑکوں کے لیے)10 تا 29 اگست فیصل آباد میں اوربین الصوبائی باسکٹ بال چیمپیئن شپ (مردوں کے لیے) 10 تا 14 اگست پی ایس سی اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔۔خواتین باسکٹ بال چیمپیئن شپ 10 تا 14 اگست پی ایس سی اسلام آباد میں،سینئرز کی ویٹ لیفٹنگ کے حوالے سے نیشنل ٹریننگ کیمپ اور ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاری کا کیمپ 10 اگست تا مارچ 2025 اسلام آباد اور لاہور میں،آزادی جوڈو کپ13 تا 14 اگست ملک گیر سطح پر،یوم آزادی نیٹ بال ٹورنامنٹ 14 اگست لاہور اور کراچی میں منعقد ہوگا۔

یوم آزادی دنگل (ریسلنگ) 14 اگست لاہور میں،نیشنل مین اور ویمن باکسنگ چیمپیئن شپ 17 تا 21 اگست پشاور میں،کوچز کے لیے ریسلنگ ایجوکیشنل پروگرام 19 اگست لاہور میں،سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل ٹینس کپ 19 تا 25 اگست کوئٹہ میں اور ریفریز کے لیے ریسلنگ ایجوکیشنل پروگرام 20 تا 25 اگست ایبٹ آباد میں منعقد ہوگا۔۔ریفریز اور ججز جوڈو کورس 22 تا 26 اگست پشاور اور ایبٹ آباد میں،انٹر پرونشل جو جٹسو چیمپیئن شپ30 اگست تا 2 ستمبر پشاور اور ایبٹ آباد میں،لانگ رینج شوٹنگ ٹریننگ کیمپ اگست کے مہینے میں جہلم میں،نیشنل باسکٹ بال چیمپیئن شپ اگست کے دوران فیصل آباد میں،ایف آئی بی اے سٹیٹسٹیشن ورکشاپ اگست میں پی ایس سی اسلام آباد میں ،آرچری سے متعلق آن لائن سیمینار اور ماسٹر کپ ٹیل ٹینس ٹورنامنٹ اگست میں فیصل آباد میں منعقد ہوگا۔

تازہ ترین

September 16, 2024

سلیمہ امتیاز پہلی پاکستانی بین القوامی ایمپائر نامزد

September 16, 2024

بحریہ ٹاون چیمپئینز ون ڈے کپ، پینتھر نے نور پور لائینز کو 84 رنز سے ہرادیا

September 16, 2024

اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید

September 16, 2024

قومی فٹبال ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ سے نجی پرواز کے زریعے روانہ

September 15, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن نےبھوٹان ساف انڈر 17 چیمپئین شپ 2024 سکواڈ کا اعلان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ