ملکی معیشت کی بحالی و مضبوطی کیلئے پرائیویٹایزیشن انتہائی اہمیت کی حامل ہے،عبدالعلیم خان

اسلام آباد(آئی ایم ایم)وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈاورمواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں پی آئی اے سمیت ڈسکوز و دیگر اداروں کی نجکاری کے حوالے سے اہم امور کی منظوری دی گئی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں بجلی کی پیداوار کے 3اداروں “ڈسکوز “کی پرائیویٹائزیشن ہوگی جس کیلئے عملی کام کا آغاز پہلے ہی کر دیا گیا ہے اور ان ڈسکوز کیلئے فنانشل ایڈوائزر لگانے سمیت جنوری2025تک تمام قانونی امور بھی مکمل کر لیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کو ہدایت کی کہ پرائیویٹائزیشن کیلئے جو ادارے اُن کے سپرد کیے گئے ہیں اُن کی جلد از جلد اور شفاف انداز میں نجکاری کو یقینی بنایا جائے۔اُن کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی بحالی اور مضبوطی کے لئے پرائیویٹائزیشن کا عمل انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے ملکی خزانے پر پڑنے والے بوجھ میں عملی طور پر کمی واقع ہو گی۔ عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ نجی شعبے کو منتقل ہونے والے اداروں کو منافع بخش بنانے کے مضبوط امکانات ہیں۔انہوں نے بورڈ کو ہدایت کی کہ پی آئی اے کی نجکاری کو بھی کم سے کم وقت میں مکمل کر لیا جائے کیونکہ پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن سے متعلق نجی شعبے کی سنجیدگی کا اظہار ہوگا جس سے دیگر ادارو ں کو پرائیویٹائز کرنے میں مزید آسانی ہوگی۔

پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کے اجلاس میں وفاقی سیکرٹری برائے نجکاری،کمیشن کے ممبران سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی اور متفقہ طور پر نجکاری سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی جس پر وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری کے تمام اہداف بر وقت حاصل ہونے چاہئیں اور ان کی حتمی منظوری کے لئے سفارشات کابینہ کی کمیٹی سی سی او پی کو بھجوائی جا ئیں گی۔ ٭٭٭

تازہ ترین

October 22, 2024

لوک ورثہ کا سالانہ’’لوک میلہ‘‘نومبر 2024 میں منعقد کرنے کا اعلان

October 22, 2024

ترمیم کے مثبت نتائج قوم کے سامنے آنا شروع ہو جائیں گے، مرتضیٰ وہاب

October 22, 2024

سردار احسان اللہ خان میا خیل نے گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں خصوصی ملاقات کی

October 22, 2024

الیکشن کمیشن میں اسلام آباد اور پنجاب لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سماعت ہوئی

October 22, 2024

معاشی ترقی، غذائی تحفظ اور سماجی ہم آہنگی میں دیہی خواتین اہم کردار ادا کررہی ھیں،رومینہ خورشید عالم

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ