اسلام آباد (آئی ایم ایم)الحیات گروپ کے متاثرین نے اپنی رقوم کی واپسی کیلئے کمپنی سی ای او جہانزیب عالم کو دو اگست کی حمتی ڈیڈ لائن دیدی، دو اگست کو رقوم واپس نہ ملنے پر قانونی کارروئی سمیت تمام آپشنز آزمائیں گے، الحیات گروپ کے متاثرین نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،پریس کانفرنس کرنے والوں میں نسیم باری، انعام اللہ خان، اور الحیات گروپ کے نمائندہ واجد حسین سیالوی شامل تھے، الحیات میں سرمایہ کاری کرنے والے نسیم باری نے کہا کہ کمپنی نے دو اڑھائی برس قبل اپنے بزنس کا آغاز کیا،اس دوران کمپنی نے دس سے تیرہ ارب روپے کا بزنس کیا،اس دوران کمپنی سرمایہ کاری کرنے والوں کو منافع دیتی رہی تاہم پچھلےآٹھ نو ماہ سے کمپنی نےمعاشی مشکلات کا کہہ کر منافع دینا بند کر دیااور انوسٹرز سے وقت مانگا جو انہیں دے دیا گیا اور کمپنی کا بھرپور ساتھ دیا.
کل عبداللہ سٹی کا میگا ایونٹ میں الحیات کیساتھ سب کی مشاورت سے ایک نیا معاہدہ کرینگے تاکہ لوگوں کو انکو ڈوبی ہوئی رقوم واپس مل سکیں،اس موقع پر انعام اللہ خان کا کہنا تھا کہ کمپنی کے سی ای اوجہانزیب عالم نے آج تک لوگوں سے سچ نہیں بولا وہ ایک جھوٹا شخص ہے، اگر انہوں نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو ہر آپشن آزمائیں گے دو اگست کے بعد کمپنی کو مزید وقت نہیں دینگے، اس موقع پر الحیات کمپنی کے نمائندہ واجد حسین سیالوی کا کہنا تھا کہ ہم انوسٹرز کے دکھ اور درد کو سمجھتے ہیں، آپ الحیات کا حصہ تھے اور ہیں، کمپنی آج بھی اپنے انوسٹرز کیساتھ کھڑی ہے،امید دلاتا ہوں کہ انوسٹرز کے تمام جائز مطالبات مانے جائیں گے،اور انکی رقوم انکو واپس ضرور ملیں گی،کمپنی کے پاس جو پیسہ بھی آئے گا وہ اپنے انوسٹرز میں تقسیم کیا جائے گا۔