ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اور اس کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، آصف علی زرداری

اسلام آباد(آئی ایم ایم)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس عالمی سطح پر ایک بہت بڑا چیلنج ہے،ہیپاٹائٹس سے ہمارے ملک میں صحت عامہ کو شدید خطرات لاحق ہیں،ہیپاٹائٹس سے بچاؤ، سکریننگ اور علاج کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہوگی،ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اور اس کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔اتوار کو ایوان صدر پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ ہیپاٹائٹس عالمی سطح پر ایک بہت بڑا چیلنج ہے،ہیپاٹائٹس ایک خاموش قاتل ہے کیونکہ اس کی علامات ظاہر نہ ہونے سے اس کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،ہیپاٹائٹس سے عالمی سطح پر ہر سال بڑی تعداد میں اموات واقع ہوتی ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سے ہمارے ملک میں صحت عامہ کو شدید خطرات لاحق ہیں،پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ہمارے صحت کے نظام پر بوجھ پڑتا ہے،صحت عامہ کے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے وسیع پیمانے پر سکریننگ اور بروقت تشخیص کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ سکریننگ اور بروقت تشخیص سے پاکستان کے صحت عامہ کے نظام پر بوجھ کم ہوگا،بروقت اقدامات نہ اٹھانے سے پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے،ہمیں عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ملک بھر میں احتیاطی تدابیر کو فروغ دینے، سکریننگ، ٹیسٹنگ اور علاج کی سہولیات بڑھانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے،ہیپاٹائٹس سے بچاؤ، سکریننگ اور علاج کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہوگی،ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اور اس کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ میڈیا ، تعلیمی ادارے ، اساتذہ اور سول سوسائٹی کو ہیپاٹائٹس کے بارے میں لوگوں کواگاہی دینا ہوگی،آئیے مل کر ہیپاٹائٹس سے پاک پاکستان بنانے کیلئے کام کریں۔

تازہ ترین

January 19, 2025

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی کی کاروائیاں جاری

January 19, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی کی خصوصی دعوت پر جنوبی سوڈان کا پارلیمانی وفد کل پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے گا

January 19, 2025

فیصل کریم کنڈی سے سلطنت عمان کے سوشل ویلفیئر اور دیگر کی ملاقات

January 18, 2025

پہلی حج تربیتی ورکشاپ کنونشن ہال، انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز، حیات آباد فیز 7، پشاور میں منعقد ہوئی

January 18, 2025

بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے چیئرمین سی ڈی اے کی ذاتی مداخلت ضروری ہے، ناصر منصور قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

January 18, 2025

گزرا سال اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی