صدرمملکت آصف علی زرداری کی دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد(آئی ایم ایم)صدرمملکت آصف علی زرداری نے دولت مشترکہ کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دولت مشترکہ کا بانی رکن ہونے کے ناطے تنظیم کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ سے گفتگو کررہے تھے جن کی قیادت میں وفد نے منگل کو ملاقات تھی۔صدر مملکت نےموسمیاتی تبدیلی، تعلیم، پارلیمانی تبادلوں ، قدرتی آفات کے شعبوں میں مضبوط تعاون کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی اداروں خاص طور پر نوجوان پارلیمنٹرینز اور طلبہ کے مابین روابط بڑھانا ہوں گے ۔ ملاقات میں پاکستان پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت نقصان اٹھانا پڑا ،موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے سندھ میں 20 لاکھ سے زائد مینگرووز لگائے گئے ، بین الاقوامی مارکیٹ میں کاربن کریڈٹ کی تجارت سے 27 ملین ڈالر کمائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے 2022 کے سیلاب کے پیش نظر 20 لاکھ پائیدار مکانات کی تعمیر شروع کر دی۔ سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے منسلک بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ۔سیکرٹری جنرل نے تنظیم کے پاکستان کے ساتھ متحرک تعاون پر روشنی ڈالی۔صدر مملکت نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں پاکستان کے لیے پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کی خدمات کو سراہا۔

تازہ ترین

January 19, 2025

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی کی کاروائیاں جاری

January 19, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی کی خصوصی دعوت پر جنوبی سوڈان کا پارلیمانی وفد کل پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے گا

January 19, 2025

فیصل کریم کنڈی سے سلطنت عمان کے سوشل ویلفیئر اور دیگر کی ملاقات

January 18, 2025

پہلی حج تربیتی ورکشاپ کنونشن ہال، انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز، حیات آباد فیز 7، پشاور میں منعقد ہوئی

January 18, 2025

بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے چیئرمین سی ڈی اے کی ذاتی مداخلت ضروری ہے، ناصر منصور قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

January 18, 2025

گزرا سال اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی