اسلام آباد(آئی ایم ایم) پینتالیس لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات اور دیگر سامان مسافر کو لوٹا دیا گیا.مسافر جمعہ خان علی الصبح سپین سے آسلام آباد پہنچا تھا.مسافر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سکیننگ کے دوران بھولے سے بیگ مشین پر چھوڑ گیا تھا. ڈیوٹی فسلیٹیشن آفیسر (آمد) نے لاوارث بیگ کو تحویل میں لے کر لوسٹ اینڈ فاؤنڈ آفس میں جمع کرایا.بعد ازاں ائیرپورٹ مینیجر کے دفتر میں بیگ مسافر کے حوالے کردیا گیا.مسافر نےکہا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ (آئی آئی اے پی) عملے کی ایمانداری اور لگن کے لیے شکرگزار ہیں ۔