اسلام آباد (آئی ایم ایم)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکبادیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام ، پارلیمان اور حکومت کی جانب دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نو منتخب صدر مسعود پرشکیان سیاسی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں انکا انتخاب عوام کا ان پر اعتماد کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ خطے و علاقائی امن کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے لئے مل کر کام کرینگے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ نیک خواہشات اور تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی بنیاد تاریخی ، مذہبی، ثقافتی مماثلتوں پر ہے ،خطے کا روشن مستقبل اور خوشحالی کے لئے رابطہ کاری کو فروغ دینا ہوگا۔پاکستان اور ایران کے درمیان خطے اور عالمی سطح پر بہتر معاونت کاری باہمی تعلقات کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عالمی فورمز پر بھی پاکستان اور ایران میں موثر رابطہ کاری پائی جاتی ہے انہوں نے نو منتخب صدر مسعود پرشکیان کی کامیابی اور سلامتی کے لئے دعا کی۔