گوجرانوالہ( آئی ایم ایم) قادیانیوں سے متعلق متنازع فیصلے کے خلاف تنظیمات اہلسنت نے پریس کلب گوجرانوالہ کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔جس کی قیادت صاحبزادہ پیر محمد داد رضوی اور علامہ پیر محمد خالد حسن مجددی ، الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،محمد زاھد حبیب قادری،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،عدیل عارف مہر و دیگر نے کی۔اس موقع پر صاحبزادہ پیر محمد داد رضوی اور علامہ پیر محمد خالد حسن مجددی نے کہا قانون نافذ کرنیواے ادارے بخوبی جانتے ہیں کہ جرم چار دیواری میں بھی جرم ہے،قادیانیوں کو چار دیواری میں نظریات کے پرچار کی اجازت دینا قرآن و سنت اور آئین پاکستان سے متصادم ہے یہ فیصلہ ملک کو مزید غیر مستحکم کرے گا اس پر نظرثانی کی جائے،تحفظ ناموس رسالت عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.
ہمارے اسلاف نے ختم نبوت کیلئے جانیں قربان کیں ہم بھی تیار ہیں،صاحبزادہ حامد رضا نے قومی اسمبلی میں ختم نبوت پر جرآت مندانہ آواز بلند کرکے تمام مسلمانوں کی ترجمانی کی ہے جو قابل تحسین ہے،حکومت امتناع قادیانیت آرڈیننس پر سختی سے عملدرآمد کرائے۔اس موقع پر الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،مفتی شعبان القادری،محمد زاھد حبیب قادری،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،چوھدری عدیل عارف مہر،ڈاکٹر حبیب الرحمن رضوی،علامہ محمد تنویر مجددی،علامہ ضیا المرتضی چشتی،چوھدری شاذب چٹھہ،قاری فیصل اقبال،محمد آصف مغل،محمد داد مصطفی مہر،طیب سرور حیدری،حافظ عثمان صدیقی،ڈاکٹر عبد الرشید گولڑوی،چوھدری ریاض انصاری،ملک نصیر نقشبندی،ملک منیب اعوان،صاحبزادہ حسنات مجددی و دیگر نے خطاب کیا۔جن جماعتوں نے شرکت کی ان میں جماعت رضائے مصطفے،جماعت اہلسنت پاکستان،پاکستان سنی تحریک،سنی اتحاد کونسل پاکستان،مرکزی میلاد کمیٹی،پاکستان سنی فورس،انجمن طلبا اسلام،مصطفائی تحریک،انجمن غلامان مصطفے،انجمن عاشقان رسول،انصار موومنٹ پاکستان۔مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عقید ختم نبوت کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔