درست رہنمائی سے نوجوان ہر چیلنج سے نمٹ سکتے ہیں، رومینہ خورشید

اسلام آباد( آئی ایم ایم) دولت مشترکہ کی کی سیکریٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے موسمیاتی بحران کے باوجود اپنے ستقبل کو روشن بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی معاشی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنی چاہئے۔ وہ یہاں پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے زیر اہتمام اور وزیراعظم کے نوجوانوں کے پروگرام اور وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی ہم آہنگی کے تعاون سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے سمپوزیم سے خطاب کر رہی تھیں۔

یہ سمپوزیم پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹری اسٹڈیز (پی آئی پی ایس) میں منعقد ہوا۔ وزیراعظم کے معاون برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم مہمان خصوصی تھیں جبکہ کامن ویلتھ کی سیکریٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ اورچیئرمین پی ایم وائی پی رانا مشہود احمد خان نے کلیدی خطاب کیا ۔تقریب میں کینیڈا کی ہائی کمشنر لیسلی سکانلون اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے نمائندے سیموئیل رزک بھی موجود تھے۔پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان نسل موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات کا سامنا کرنے والی پہلی نسل ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکلات کا شکار قوموں پر موسمیاتی تباہ کاریوں کا سارا بوجھ ڈالنا انصاف نہیں۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت عالمی معیشت میں 15.7 ٹریلین ڈالر کا اضافہ کرے گی اور نوجوانوں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ نے سلیکون ویلی کے ساتھ مل کر ایک مصنوعی ذہانت کی اکیڈمی تیار کی ہے تاکہ نوجوانوں کو تربیت دی جا سکے ۔قبل ازیں ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے اپنے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ ایس ڈی پی آئی آزاد تھنک ٹینک کی حیثیت سے خود کو ایک شیڈو حکومت کے طور پر پیش کرتا ہے۔

ڈاکٹر سلہری نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور موسمیاتی تبدیلی مستقبل میں روزگار کے مواقع کو متاثر کرے گی،تاہم، کامن ویلتھ سیکرٹریٹ اپنے 56 رکن ممالک کے ساتھ تعاون کی کوششیں کر سکتا ہے۔ وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی، رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ سمپوزیم جیسے فورمز نوجوانوں کی آواز کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان باصلاحیت اور پرعزم ہیں اور کسی بھی چیلنج سے نمٹ سکتے ہیں صرف انہیں درست رہنمائی کی ضرورت ہے۔ چیئرمین پی ایم وائی پی، رانا مشہود احمد خان نے اپنے کلیدی خطاب میں ڈونرز اور شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی بااختیاری ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔ وزیراعظم نوجوان پروگرام کے تحت 268 میں سے 137 یونیورسٹیوں میں گرین کلب قائم کئے گئے ہیں جن کا دائرہ کار بڑھایا جائیگا۔کینیڈین ہائی کمشنر، لیسلی سکانلون نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے عمل میں نوجوانوں کی آواز کو مرکزیت دینا ضروری ہے کیونکہ وہ اس کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

انہوں نے ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری کو کوپ 29 آذربائیجان کی انٹرنیشنل ایڈوائزری کمیٹی کے رکن نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے نمائندہ سیموئل رزک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے خلاف کوششوں میں نوجوانوں کے کردار اور ان کے خدشات کو تسلیم کرنا اہم ہے کیونکہ موسمیاتی تبدیلی مستقبل میں ایک بڑا چیلنج بننے والی ہے۔یونیسف کی چیف آف واش، سنڈی کشنر نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پانچویں سب سے زیادہ خطرے میں موجود ملک ہے، جہاں بچے اور خواتین سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔آخر میں، وزیراعظم کے معاون رومینہ خورشید عالم، کامن ویلتھ کی سیکریٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ، ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری اور دیگر نے یونیسف پاکستان کی طرف سے ”کوپ ان مائی سٹی“ اقدام کا آغاز کیا۔

تازہ ترین

January 19, 2025

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی کی کاروائیاں جاری

January 19, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی کی خصوصی دعوت پر جنوبی سوڈان کا پارلیمانی وفد کل پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے گا

January 19, 2025

فیصل کریم کنڈی سے سلطنت عمان کے سوشل ویلفیئر اور دیگر کی ملاقات

January 18, 2025

پہلی حج تربیتی ورکشاپ کنونشن ہال، انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز، حیات آباد فیز 7، پشاور میں منعقد ہوئی

January 18, 2025

بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے چیئرمین سی ڈی اے کی ذاتی مداخلت ضروری ہے، ناصر منصور قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

January 18, 2025

گزرا سال اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی