اسلام آباد(محمد حسین)پرائم منسٹر ہاکی ٹیلنٹ ہنٹ کے دوران وومن آفیشل کو حراساں کرنے کا معاملہ ۔وفاقی محتسب نے سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس کو سزا سنادی ۔سماعت کے دوران سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئرز مبشر مختار نے وومن آفیشلز مقدس فاطمہ کو حراساں کیا، فیصلے کےمتن کے مطابق۔مبشر مختار نے اپنی مرضی کے نتائج کے کئے وومن آفیشل کے ساتھ غیر اخلاقی سلوک کیا۔مبشر مختار پر ایک لاکھ جرمانہ اور تین سال تک تنخواہ میں اینکریمنٹ نہ لگانے کا حکم دیا جاتا ہے۔ہاکی فیڈریشن اور ہائر ایجوکیشن سے انصاف نہ ملنے پر مقدس فاطمہ نے ستمبر 2023 میں وفاقی محتسب میں کیس دائر کیا تھا۔پرائم منسٹر ہاکی ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد ایچ ایف سی اور ہاکی فیڈریشن کے تحت لاہور میں کیا گیا تھا.