انقرہ (بیورو رپورٹ)چوہدری لطیف اکبر سپیکر قانون ساز اسمبلی اور سینئر پارلیمانی رہنماؤں کی سربراہی میں کشمیری قائدین کے وفد نے انقرہ ترکیہ میں سفیر پاکستان ڈاکٹریوسف جنید کی دعوت پر سفارت خانے کا دورہ کیا سفیر پاکستان نے وفد کو پاک ترک دوطرفہ تعلقات اور ترکیہ میں کشمیر کاز سے متعلق جاری سرگرمیوں کے بارے میں بریف کرتے ہوۓ کہا کہ پوری قوم پاکستان اور کشمیر کاز سے جزباتی وابستگی رکھتی ہے تر کیہ کی آزادی کی تحریک میں برصغیر کے مسلمانو ں کی طرف سے معاونت ترکیہ کے ہر شہری کے دل پر نقش ہے۔بالخصوص صدر ایردوآن تمام فورمز پر کشمیر کاز کی بھرپور ترجمانی کرتے رہے ہیں ۔
وفد نے کشمیر ی اور پاکستانی طلبہ کودرپیش مسائل کے حوالے سے سفیر پاکستان کو متوجہ کیا اور مودی حکومت کے بھیانک عزائم بےنقاب کرنے کے لئے سفارتی محاز پر موثر حکمت عملی تشکیل دینے کے لئے تجاویز پیش کیں بالخصوص ذرائع ابلاغ اور دانش گاہوں میں مودی کی ھندواتوا پالیسیوں کوبےنقاب کرنے کے لئے متوجہ کیا سفیر پاکستان نے وفد کے دورے کا خیر مقدم کرتے ہوۓ پیش کی گئ تجاویز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی یقین دھانی کراتے ہوۓ کہا کہ کشمیری قیادت کے ایسے دوروں کا تسلسل جاری رکھا جاۓتمام پارٹیوں پر مشتمل یہ وفد قومی یکجہتی کا بہترین مظہر ہے یہ سلسلہ جاری رھنا چاہئیے۔
وفد کے دیگراراکین میں راجہ محمد فاروق حیدر خان سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے علاوہ شاہ غلام قادر سابق سپیکر اور صررمسلم لیگ ن آزاد کشمیرعبد الرشید ترابی سا بق امیر جماعت آزاد کشمیر و ممبرقانون ساز اسمبلی عبدالماجد خان وزیر حکومت چوہدری اظہر صادق وزیر حکومت چوہدری بشارت حسین سکریٹری اسمبلی شامل تھے معروف پاکستانی بزنس مین ایاز غنی یوسف یلماز اور سفارتی عملہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔