بلاول بھٹو زرداری نے جاری بارشوں کے دوران ملک میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا

اسلام آباد (آئی ایم ایم) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جاری مون سون بارشوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے دوران سب سے زیادہ جانی نقصان صوبہ خیبرپختونخواہ میں ہوا ہے، صرف ضلع کوہاٹ میں بارش 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سخت موسم اور مواصلاتی سہولیات کی کمی کی وجہ سے خیبرپختونخواہ کے دور دراز علاقوں کے بہت سارے واقعات رپورٹ نہیں ہورہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخواہ میں بارش متاثرین بے یارومددگار ہیں، اور حکومت کہیں نظر نہیں آرہی۔ پنجاب میں بارشوں کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ صوبائی حکومت بارش متاثرین کی بلاتفریق و بروقت امداد کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام ارکانِ اسمبلی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ بارشوں کے دوران اپنے حلقوں میں موجود رہیں۔ سندھ اور بلوچستان میں وزراء، ارکان اسمبلی اور بلدیاتی ذمہ داران امدادی کاموں کی نگرانی کریں اور یہ یقینی بنایا جائے کہ کوئی ایک متاثر بھی حکومتی امداد سے محروم نہ رہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ بارش زدہ علاقوں میں جیالے (پارٹی کارکنان) ضرورت مند افراد اور متاثرین کی مدد کیلئے آگے آئیں اور متاثریں کی مدد کے لئے متحرک ہوجائیں۔

تازہ ترین

January 19, 2025

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی کی کاروائیاں جاری

January 19, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی کی خصوصی دعوت پر جنوبی سوڈان کا پارلیمانی وفد کل پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے گا

January 19, 2025

فیصل کریم کنڈی سے سلطنت عمان کے سوشل ویلفیئر اور دیگر کی ملاقات

January 18, 2025

پہلی حج تربیتی ورکشاپ کنونشن ہال، انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز، حیات آباد فیز 7، پشاور میں منعقد ہوئی

January 18, 2025

بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے چیئرمین سی ڈی اے کی ذاتی مداخلت ضروری ہے، ناصر منصور قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

January 18, 2025

گزرا سال اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی