گوجرانوالہ(آئی ایم ایم)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق امیدوار ایم این اے NA78/طارق محمود مغل کی طرف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو کے اعزا زمیں گوجرانوالہ جمخانہ میں ظہرانہ دیا جس میں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں چوہدری اعجاز احمد سماں ، رانا محمد حنیف، لالہ محمد فاروق مغل، محمدمالک ایڈووکیٹ،ڈاکٹر فیصل ،خواجہ انوار احمد شیخ،ظاہر اقبال چیمہ،رانا شبیر حیدر و دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے بہت جلد گوجرانوالہ کی تمام یونین کونسل میں پیپلز پارٹی کی تنظیمیں مکمل کرلی جائیں گی۔
اس موقع پر موجودہ سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے ،ملک میں اس وقت مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے ،غربت کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کررہے ہیں ،مسلم لیگ کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ،ملک کو مسائل سے نکالنے اور عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے لئے حکمران اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت پیپلز پارٹی کے حوالے کریں۔تقریب کے میزبان طارق محمود مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو معاشی بحرانوں سے پاکستان پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے۔
پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے اور ہمارے پارٹی قائدین نے عوام کے لیئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہم آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوزرداری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور آنیوالا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے جس کو عوام میں بھرپور پذیرائی حاصل ہے بہت جلد بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے نئے وزیراعظم بنیں گے۔