آصف علی زرداری صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا یوم ِاستحصال ، 5 اگست ، پر پیغام

اسلام آباد(آئی ایم ایم)آج مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضہ مستحکم کرنے کی مہم کو پانچ سال ہو رہے ہیں۔ غیر قانونی طور پر بھارتی زیرِ تسلط جموں و کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کمزور کرنے کیلئے آج سے 5 سال قبل بھارت نے متعدد یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات اٹھائے ۔

بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے اور سیاسی منظر نامے کو بدلنے کیلئے 5 اگست 2019 ء سے ایک مسلسل مہم کا آغاز کر چکا ہے۔ جموں و کشمیر میں باہر کے افراد کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کا اجراء ، ووٹر لسٹوں میں عارضی رہائشیوں کا اندراج، اسمبلی حلقوں میں تبدیلیاں اور زمین اور جائیداد کی ملکیت کے قوانین میں ترامیم اس مہم کا اہم حصہ ہیں۔ یہ تمام اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چوتھے جنیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

لاکھوں بھارتی فوجیوں کی مسلسل موجودگی کے باعث مقبوضہ جموں و کشمیر دنیا کے سب سے زیادہ عسکریت زدہ علاقوں میں سے ایک ہے۔ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی بڑے پیمانے پر دستاویز کاری اور عالمی سطح پر مذمت کی گئی ہے۔ کشمیری صحافیوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کے ساتھ ناروا سلوک اختلافی آوازوں کو خاموش کرانے کیلئے بھارت کے کسی بھی حد تک جانے کی آمادگی کو ظاہر کرتا ہے۔

بھارت 5 اگست 2019 ءسے لیکر اب تک کے اقدامات سے بین الاقوامی قانون، کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مکمل بے توقیری کرتا آ رہا ہے۔ بھارت کی داخلی قانون سازی اور عدالتی فیصلے کشمیر ی عوام کی منصفانہ جدوجہد کو دبا نہیں سکتے۔

گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیری عوام اقوام متحدہ کی جانب سے اپنے وعدوں کی تکمیل کے منتظر ہیں۔ بین الاقوامی برادری بھارت پر زور دے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔

پاکستان سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے عوام کے ناقابل تنسیخ حق ِخودارادیت کے حصول کیلئے ان کی منصفانہ جدوجہد کی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

تازہ ترین

October 22, 2024

ترمیم کے مثبت نتائج قوم کے سامنے آنا شروع ہو جائیں گے، مرتضیٰ وہاب

October 22, 2024

سردار احسان اللہ خان میا خیل نے گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں خصوصی ملاقات کی

October 22, 2024

الیکشن کمیشن میں اسلام آباد اور پنجاب لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سماعت ہوئی

October 22, 2024

معاشی ترقی، غذائی تحفظ اور سماجی ہم آہنگی میں دیہی خواتین اہم کردار ادا کررہی ھیں،رومینہ خورشید عالم

October 22, 2024

فیصل کریم کنڈی سے جمیعت علماء اسلام کے مرکزی رہنما اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینیئر نائب صدر مولانا عبدالجلیل جان نے ملاقات کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ