پارلیمنٹ میں حکومت کو مضبوط کرنے کو تیار ہیں،نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (آئی ایم ایم) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں حکومت کو مضبوط کرنے کو تیار ہیں مگر وہ ڈیلیور تو کرے بارہا صدر مملکت آصف زرداری کہہ رہے ہیں بیٹھ کر بات کرتے ہیں.صدرمملکت آصف زرداری کردار ادا کر سکتے ہیں مگر کوئی بیٹھنے کو تیار تو ہو اگر حکومت کو خطرہ ہے تو ہم سے شیئر کیوں نہیں کیا خطرہ ہے تو وزیراعظم ایڈوائس کریں، اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرا لیں پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، حل بھی آئین کے مطابق نکلے گااگر سسٹم ڈی ریل ہو گیا تو نقصان ملک کا ہوگا نیر بخآری نے مزید کیا ہے کہ اگر ن لیگ کا ساتھ نہ دیتے تو کیا آج پارلیمان اور چیف ایگزیکٹو کا آفس چل سکتا، نیر بخآری نے مزید کہا ہے کہ عمران خان قابل اعتبار نہیں، بات کر کے پھر جانے والے ہیں ایک دن کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار ہوں اگلے روز کچھ اور کہتے ہیں.

ایک دن کہتے ہیں محمود اچکزئی کو بات کا اختیار دیا ہے اگلے روز کہتے ہیں نہیں دیا انہوں نے کہا ہے کہ گفتگو اس سے ہوتی ہے جس پر آپ کو اعتماد ہو،عمران خان یو ٹرن کو اپنی سیاست کی معراج سمجھتا ہے، نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ گر پرویز مشرف کی یونیفارم نہ اترتی تو کیا نوازشریف واپس آ جاتےنواز شریف کی وطن واپسی کا کریڈٹ محترمہ بے نظیر بھٹو کو جاتا ہے، عام انتخابات سے قبل پارٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے، نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں جمہوری نظام کے تسلسل پر یقین رکھتی ہے.

8 فروری کے انتخابات کے نتائج کو ہم نے تحفظات کے ساتھ قبول کیا،پیپلز پارٹی کو منصوبے کے تحت کچھ نشستیں نہیں دی گئیں بھٹو شہید کو جب ہٹایا گیا تو ایک بین الاقوامی سازش کی گئی تھی،نیر بخآری نے کہا کہ شفاف انتخابات کا انعقاد نہ ہونا الیکشن کمیشن کی ناکامی ہے.ہم الیکشن کمیشن کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، پیچھے کون تھا الیکشن کمیشن ہی بتا سکتا ہے.

تازہ ترین

September 21, 2024

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2 اکتوبر کی بعد از دوپہر کو خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ لندن سے براستہ دوبئی ملتان پہنچے گی

September 21, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس نے جنوبی پنجاب میں اہم کاروائی کی

September 21, 2024

تھانہ بلوچ کالونی کے علاقے منظور کالونی اور اطراف میں کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی