اسلام آباد(محمد حسین )ٹیسٹ 21 سے 25 اگست سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 30 اگست سے3 ستمبر تک ہوگا۔17 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کی قیادت شان مسعود کریں گے۔ سعود شکیل نائب کپتان مقرر۔سعود شکیل کو شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نائب کپتان بنایا گیا ہے جو آسٹریلیا کے دورے پر نائب کپتان تھے۔ یہ فیصلہ انتہائی مصروف سیزن میں شاہین آفریدی کے ورک لوڈ کو سنبھالنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم کو 21 اگست2024 سے 5 اپریل 2025 تک 9 ٹیسٹ 14 ٹی ٹوئنٹی اور کم ازکم 17 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے ہیں۔۔جیسن گلیسپی کی ریڈ بال ہیڈ کوچ کی حیثیت سے پہلی ٹیسٹ سیریز۔
ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان شاہینز کی طرف سے عمدہ کارکردگی دکھانے والے محمد ہریرہ ۔ کامران غلام اور محمد علی اسکواڈ میں شامل۔پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔بنگلہ دیش ٹیسٹ ٹیم 17 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی۔بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ کے لیے پاکستان شاہینز کا بھی اعلان، سعود شکیل کپتان مقرر۔