اسلام آباد(آئی ایم ایم)چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک سے تاجر نمائندگان کے وفد کی ٹریفک ہیڈکوارٹرزمیں ملاقات۔سی ٹی او اسلام آبادنے تاجروں کے مسائل سنے اور انہیں فوراً حل کرنے کے احکامات جاری کئے،وفد نے اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کو سراہا، تجارتی مراکز سے غیر قانونی پارکنگ،رش کے اوقات میں شہریوں کو بہترین سفری سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے تاجر نمائندگان کے وفد نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز فیض آباد میں ملاقات کی،وفد نے سی ٹی او محمدسرفراز ورک کو تجارتی مراکز میں ٹریفک کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے تاجروں کے مسائل فوراًحل کرنے کے احکامات جاری کئے،ملاقات میں تاجر نمائندگان کے وفد نے اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کو سراہا،چیف ٹریفک آفیسر نے وفد کو بتایا کہ اسلام آ باد پولیس تا جر وں کی سکیورٹی کو یقینی بنا نے کے لیے بھر پو ر اقداما ت کر رہی ہے۔
انہو ں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس کی یہ کامیابی ہے کہ امن وعامہ کے دوران بھی کبھی تجارتی مراکز اور مارکیٹوں کو بند نہیں کروایا گیا،انہوں نے وفد کو کاروباری مراکز میںغیر قانونی پارکنگ،رش کے اوقات میں شہریوں کو بہترین سفری سہولیات مہیا کرنے کی یقین دہانی کروائی، اس موقعہ پر انہوں نے سینئرپولیس افسران کوکاروباری مراکز سے تجاوزات کے خاتمہ کےلئے ضلعی انتظامیہ کے سے مل کرقانونی کاروائیاں کرنے کے ہدایت کی،انہوں نے تمام بیٹ افسران کو تاجروں کے ساتھ روابط رکھنے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات کی بھی جاری کئے ۔