گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)کمشنر نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی ،ایم پی اے محمد نواز چوہان نے ایم ڈی واسا فیصل شوکت اور ڈائریکٹر انجنیئرنگ واسا کاشان حفیظ بٹ کے ہمراہ بارش کے بعد شہر کا دورہ کیاتمام نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا عمل جلد یقینی بنانے کی ہدایت کی ، شہریوں کو دشواری سے بچانے اور ٹریفک کی روانی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں واسا اور میونسپل کمیٹیز تمام ڈسپوزل اسٹیشن آپریشنل رکھیں،گوجرانوالہ: اسسٹنٹ کمشنرز، ایم ڈی واسا اور میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران فیلڈ میں موجود رہیں، نکاسی آب کے امور کو وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف خود مانیٹر کر رہی ہیں، کمشنر نوید حیدر شیرازی ۔ لوڈشیڈنگ کی صورت میں جنریٹر کو بروئے کار لایا جائے، وزیراعلی پنجاب کی طرف سے نکاسی آب کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں واسا شہر کی سڑکوں پر سکر مشینیں اور ڈی واٹرنگ پمپس لگا کر نکاسی آب یقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ۔
ٹریفک کی روانی و معمولات زندگی کو متاثر ہونے سے بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ایم پی اے نواز چوہان۔اس موقع پر ایم ڈی واسا فیصل شوکت ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا کاشان حفیظ بٹ نے بتایا کہ واسا گوجرانوالہ کا عملہ نکاسی آب کے لئے میدان عمل میں موجود ہے۔ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز اور مشینری کو فعال رکھا جا رہا ہے تاکہ بارش کے دوران نشیبی علاقوں کو جلد از جلد کلیئر کیا جائے۔تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پوری استعداد کے ساتھ چل رہے ہیں تمام دستیاب وسائل کو احسن طریقے سے استعمال کیا جارہا ہے۔