اسلام آباد(محمدحسین) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے جشن آزادی بین الصوباٸی باسکٹ بال چیمپٸین شپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ افتتاحی میچ دس اگست کو کھیلا جاٸیگا۔فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اور چیمپٸین شپ کے آرگناٸزنگ سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق جشن آزادی کو بھر پور انداز میں منانے کیلٸے پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلی جانیوالی پانچ روزہ چیمپٸین شپ میں مردوں کے ایونٹ میں پول اے میں پنجاب، سندھ،اسلام آباد بی جبکہ پول بی میں بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اے کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔
اوج ظہور نے بتایا کہ خواتین کے بین الصوباٸی مقابلے پہلی مرتبہ منعقد کٸے جا رہے ہیں پول اے میں پنجاب، بلوچستان، اسلام آباد بی جبکہ پول بی میں خیبر پختونخوا، سندھ، اسلام آباد اے کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی ۔ انہوں نے بتایا کہ چیمپٸین شپ کے پہلے روز پنجاب کا مقابلہ اسلام آباد بی سے جبکہ خیبر پختونخوا کا مقابلہ اسلام اے سے ہوگا۔ایونٹ کے سیمی فاٸنلز تیرہ اگست جبکہ فاٸنل چودہ اگست کو کھیلا جاٸیگا۔ اوج ظہور نے مزید کہا کہ جشن آزادی کو شاندار طریقے سے منانے اور چیمپٸین شپ کے کامیاب انعقاد کیلٸے تمام انتظأمات مکمل کر لٸے گٸے ہیں۔جس میں 170سے زاٸد کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کرینگے۔