صدر آصف علی زرداری کی مسجد نبوی ﷺ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد سے ملاقات

اسلام آباد(آئی ایم ایم)صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے مسلم ممالک کے درمیان مزید اتحاد اور تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ عقیدے، تاریخ اور بھائی چارے پر مبنی بہترین تعلقات ہیں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار مسجد نبوی ﷺ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔

انہوں نے دوطرفہ تعلقات مزید فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لانے کے لیے ثقافتی اور عوام کے درمیان تعلقات فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ سعودی عرب قریبی دوست ہے، پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

مسجد ِنبوی ﷺ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت اور عوام پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کی مضبوط شراکت داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو عالم اسلام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر صلاح بن محمد نے سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کی شروع کردہ اصلاحات سے سعودی عرب میں مزید ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ صدر مملکت نے شہزادہ محمد بن سلمان کی جرات مندانہ اور دور اندیش قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ مسجد نبوی ﷺ کے امام کے دورے سے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ مسجد نبوی ﷺ کے امام نے اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

تازہ ترین

October 22, 2024

پشاور باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسی وے لنکس مرمتی کام مکمل

October 20, 2024

نبی کریم ۖکی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہی ملک کے تمام مسائل کے حل کی کنجی ہے،پیر مبشر محمود

October 20, 2024

سانحہ کارساز شہدا کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، طارق محمود مغل

October 20, 2024

تعلیم کے زیور سے آراستہ خواتین معاشرے کو سدھارنے اور اعلیٰ اقدار کی ترویج میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،کرنل (ر)ساجد حسین وڑائچ

October 20, 2024

تنظیمات اہل سنت پاکستان نے چیئرمین واسا اور ایگزیکٹو ممبر G D A بننے پر مبارک باد پیش کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ