اسلام آباد(آئی ایم ایم)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ سینیٹر افراسیاب خٹک کے درمیان ملاقات ہوئی خیبرپختونخوا اسمبلی سے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی اور این ڈی ایم کے راہنماء کفایت آزاد بھی ملاقات میں موجود تھے ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پشتون خطہ کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سینیئر سیاسی قیادت سے راہنمائی اور مشاورت انتہائی ضروری ہے وفاق سے صوبہ کے حقوق کے حصول کے لیئے سیاسی قیادت سے رابطے اخری مرحلے میں ہیں جلد از جلد سیاسی جرگہ بنا کر صوبہ کے حقوق کے لیئے دلیل کے ساتھ وفاق سے بات کی جائے گی انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی میں بھی پیپلز پارٹی کے ایم پی اے احمد کریم کنڈی خیبرپختونخوا کا مقدمہ بہترین انداز سے اجاگر کیئے ہوئے ہیں صوبہ میں ثقافت ، سیاحت اور کھیلوں کا فروغ ترجیحات میں شامل ہے ، صوبہ کی تمام اقوام اور بالخصوص پشتون کلچر کی مہمان نوازی ، اقدار اور سافٹ امیج دنیا کے سامنے لانا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ قیام امن پر توجہ دینا انتہائی ضروری ہے تاکہ ترقی کا سفر تیزی سے آگے بڑھے.
انہوں نے کہا کہ صوبہ کی ترقی امن اور کلچر کے فروغ میں اہل علم ، دانشور اور صاحب الرائے افراد اہم کردار ادا کرسکتے ہیں این ڈی ایم کے راہنماء افراسیاب خٹک نے اس موقع پر خیبرپختونخوا کے مقدمہ کے حوالہ گورنر فیصل کریم کنڈی اور ایم پی اے احمد کنڈی کی کوششوں کو سراہا انہوں نے کہا کہ کے پی کے مسائل کے حل کے لیئے سیاسی قوتوں کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ضروری ہے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی صوبائی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دے گی انہوں نے کہا کہ پشتون قوم کے حقوق و روایات ۔ تہذیب اور فن کو تحفظ و فروغ دینا انتہائی ضروری ہے.