نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری

اسلام آباد(آئی ایم ایم)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں کیونکہ وہ مستقبل کے خواب دیکھنے والے لیڈر ہیں، ہمارا فرض ہے کہ ہم انہیں اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور ایک خوشحال، پرامن اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر کیلئے مواقع اور وسائل فراہم کریں، وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کا ثبوت ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے نوجوانوں کے عالمی دن 12 اگست2024 کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نوجوانوں کے عالمی دن پر پاکستان کے متحرک نوجوانوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ نوجوان ہمارے مستقبل کی ضمانت ہیں ۔

آج ہم نہ صرف نوجوان نسل کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہیں بلکہ ملکی ترقی میں ان کے کردار کو بھی سراہتے ہیں۔ صدر نے کہا کہ پاکستانی نوجوان ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں کیونکہ وہ مستقبل کے خواب دیکھنے والے لیڈر ہیں۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم انہیں اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور ایک خوشحال، پرامن اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر کیلئے مواقع اور وسائل فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کا ثبوت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم جیسے اقدامات کے ذریعے ملک بھر میں6 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ امر یقینی بنا رہے ہیں کہ ہمارے طلبا ڈیجیٹل دنیا میں کامیابی کیلئے لیس ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ بزنس لون پروگرام کے تحت 186 ارب روپے تقسیم کرنے سے کاروباری افراد کی ایک نئی نسل پروان چڑھی ہے جو کہ نہ صرف نوکریاں پیدا کر رہی ہے بلکہ معاشی ترقی کو بھی آگے بڑھا رہی ہے۔ مزید برآں، یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 4 لاکھ 50 ہزار نوجوانوں کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کیلئے تربیت فراہم کی گئی ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ نوجوانوں کو اسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ اور گرین یوتھ موومنٹ کے ذریعے فعال کرنے سے نہ صرف جسمانی تندرستی کو فروغ مل رہا ہے بلکہ ماحول کی جانب ذمہ داری کا احساس بھی بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور صدر، مجھے اپنے نوجوانوں کی کامیابیوں پر بہت فخر ہے۔ ان کی توانائی، تخلیقی صلاحیت اور استقلال ہماری قوم کی کامیابی کا محرک ہیں۔انہوںنے کہا کہ میں ہر پاکستانی نوجوان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے لئے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائے، بڑے خواب دیکھے اور اپنے ملک کی بہتری کے لیے انتھک محنت کرے۔ آئیے ، مل کر اپنے نوجوانوں کی نشوونما اور مدد کریں کیونکہ پاکستان کا مستقبل ان کی کامیابی میں مضمر ہے۔

تازہ ترین

October 20, 2024

نبی کریم ۖکی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہی ملک کے تمام مسائل کے حل کی کنجی ہے،پیر مبشر محمود

October 20, 2024

سانحہ کارساز شہدا کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، طارق محمود مغل

October 20, 2024

تعلیم کے زیور سے آراستہ خواتین معاشرے کو سدھارنے اور اعلیٰ اقدار کی ترویج میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،کرنل (ر)ساجد حسین وڑائچ

October 20, 2024

تنظیمات اہل سنت پاکستان نے چیئرمین واسا اور ایگزیکٹو ممبر G D A بننے پر مبارک باد پیش کی

October 20, 2024

ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02 ملزمان گرفتار،ریس کورس پولیس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ