نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ کا ٹائٹل کراچی سٹی کلب نے اپنے نام کر لیا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر )نیشنل ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل کراچی سٹی کے نام۔ جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں فاتح ٹیم نے لیگیسی ایف سی کو 0-4 سے شکست دیدی، کراچی سٹی ایف سی کی ٹیم نے غیر معمولی مہارت اور موئثر حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کو مسلسل دباوکا شکار رکھا۔پہلے ہاف میں 0-2 کی برتری حاصل کی،کراچی سٹی ایف سی کی جانب سے پہلا گول رامین فرید نے 14ویں منٹ میں کیا جس کے بعد 28ویں منٹ میں ثناء نے حریف کے دفاع میں شگاف ڈالا، دوسرے ہاف میں بھی فاتح ٹیم حاوی رہی، تیسرا گول 52ویں منٹ میں زہمینہ نے کیا، زلفیہ نے 75ویں منٹ میں چوتھا گول کرکے برتری مزید مستحکم کر دی.

چیمپئن ٹیم کو 10 لاکھ روپے کا نقد انعام اور،رنرز اپ 5 لاکھ روپے کی حقدار بنی، تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کراچی یونائیٹڈ نے 3لاکھ روپے وصول کئے، 2لاکھ روپے کا فیئر پلے ایوارڈ ہزارہ کوئٹہ کو ملا، کراچی سٹی سے تعلق رکھنے والی نادیہ خان کو ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی۔اسی کلب کی نشا اشرف کو بہترین گول کیپر قرار دیا گیا۔ایمان مصطفی 8 گول کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں،فائنل کے موقع پر پاکستان فٹبال فیڈریشن این سی کے چیئرمین ہارون ملک، سینئر ممبر محمد شاہد نیاز کھوکھر، لاہور قلندرز کے سی ای او اور مالک عاطف رانا،پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی، ایم این اے جمال رئیسانی سمیت معزز مہمان رونق افروز ہوئے، فٹ بال شائقین کی ایک بڑی تعدادخواتین فٹبالرز کی حوصلہ افزائی کیلئے موجود تھی۔

تازہ ترین

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

September 18, 2024

جمہوریہ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی

September 18, 2024

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت کی ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی