گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)نوجوان مذہبی سکالرمولانا محمد سلیمان شاکر آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ علما مشائخ ونگ کے صدر منتخب ہوگئے۔دیگر عہدیداروں میں علامہ طاہر حنیف طاہری سیکرٹری جنرل اور علامہ سیف اللہ مغل فنانس سیکرٹری مولانا اسلم سلیم نورپوری سینئر نائب صدر اور پروفیسر ڈاکٹر حافظ نعمان احمد شعبہ اساتذہ کے صدر شامل ہیں۔یہ انتخاب مرکزی سرپرست اعلی محمد عارف محمود مغل کی سربراہی میں شہنائی میرج ہال میں تمام مسالک کے علما و مشائخ کے ایک بڑے اجلاس میں ہوا جس کی صدارت مر کزی صدر آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ حاجی عبد الرف مغل نے کی۔اس موقع پر علما مشائخ ونگ کر آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کے نومنتخب صدر مولانا محمد سلیمان شاکر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ علما کرام منبر و محراب کے ساتھ فلاح انسانیت کے لئے بھی اس پلیٹ فارم سے اپنا کردار ادا کریں۔امت کی امامت کرنے والے مغل علما کو ایک پلیٹ فارم پہ جمع کرنا حاجی عبد الرف مغل کا ایسا کارنامہ ھے جسے تاریخ ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھے گی ۔
مرکزی صدر آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ حاجی عبد الرف مغل نے علما کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تنظیم کو مزید فعال بنانے کی استدعا کی۔اجلاس میں نائب صدر میاں خالد سیف اللہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالغفور مغل، انفارمیشن سیکرٹری محمد ندیم کھوکھر،مولانا محمد ابرار ظہیر، شاہیں آباد کور کمیٹی کے چیف آرگنائزر قاری عبد الغفار قمر ،احسان اللہ نقشبندی سمیت سینکڑوں علما کرام نے شرکت کی۔