اسلام آباد (آئی ایم ایم)ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام انٹرنیشنل یوتھ ڈے منایا گیا۔اس حوالے سے تقریب فاطمہ جناح آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری نے نوجوانوں کو مستقبل قرار دیتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ نوجوان ہماری آبادی کا نصف ہیں۔آبادی کے اتنے بڑے حصے کی افادیت اور اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ و اثاثہ ہیں۔ہمیں نوجوان نسل سے بے بہا امیدیں وابستہ ہیں۔ہلال احمر پاکستان نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے لیے مواقع فراہم کرتا ہے۔ہنر مند اور با اختیار نوجوان اپنے گھرانے اور ملک کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ہمیں اپنی نوجوان نسل پر فخر ہے زندگی کے ہر شعبہ میں ان کا کردار مسلمہ ہے۔اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور نمایاں کارکردگی کے حامل نوجوانوں کو تعریفی اسناد بھی پیش کی گئیں۔واضح رہے کہ ہلال احمر پاکستان کے شعبہ یوتھ اینڈ والینٹئر کی زیر نگرانی پورا سال مینٹورشپ جاری رکھی جاتی ہے۔مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات شرکت کرتے ہیں۔