راولپنڈی آرٹس کونسل میں فنکاروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی قابل قبول نہیں،شازیہ رضوان

راولپنڈی(آئی ایم ایم)راولپنڈی آرٹس کونسل میں فنکاروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی قابل قبول نہیں۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف فنکاروں سے پیار کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی ایم پی اے شازیہ رضوان اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل کی جانب سے فنکار سردار کمال کے لیے تعزیتی ریفرنس اور دعائیا تقریب کے انعقاد سے منع کرنے کا معاملہ وزیر اعلٰی پنجاب کے سامنے رکھوں گا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سینیٹر ناصر بٹ نےنامور اداکارہ شیبا بٹ۔ ا سٹیج ڈراموں کی ڈائریکٹر عاصمہ بٹ اور دیگر فنکاروں کے ہمراہ حاجی ہاؤس رتہ امرال میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ فنکاروں نے سینٹر ناصر بٹ سے خصوصی ملاقات میں راولپنڈی ارٹس کونسل میں ہونے والے واقع پر راولپنڈی کی ایم پی اے شازیہ رضوان اورڈائریکٹر کے رویہ پر تفصیلی گفتگو کی۔ ملاقات میں مرحوم فنکارسردار کمال کے لیے دعاۓ مغفرت کی گئی ۔ملاقات میں فنکاروں کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں فنکاروں کے لیے آرٹس کونسل ہی ایک جگہ ہے لیکن اس اے بھی فنکاروں کو دور کیا جا رہا ہے۔

فنکاروں کا کہنا تھا کہ ہم نے سردار کمال مرحوم کے لیے دعائیہ تقریب رکھی تھی لیکن وہ ہمیں نہیں کرنے دی گئی۔ میاں نواز شریف فنکاروں سے پیار کرتے ہیں اور فنکار بھی اب کی بہت عزت کرتے ہیں۔ فنکاروں کو کہنا تھا کہ راولپنڈی ارٹس کونسل میں ایم پی اے شازیہ رضوان کی اجارہ داری ختم کی جائے اور جوزبانی کلامی اس کو کمرہ دیا گیا وہ بھی واپس لیا جائے۔

اس موقع پر سینیٹر ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ فنکار اس ملک کا سرمایہ ہیں۔ ان کے ساتھ آرٹس کونسل میں ہونے وے واقع کی مذمت کرتا ہوں اور میں اس معاملے پر وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز اور وزیر ثقافت عظمی بخاری سے بات کرواں گا اور جو بھی اس واقع میں ملوث ہو گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ فنکاروں کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ارٹس کونسل کے ملازمین بھی ایم پی اے کے اس رویے کی وجہ سے تنگ ہیں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کو اس پر ایکشن لینا چاہیے کیونکہ اس کی اس حرکت کی وجہ سے پارٹی کی بدنامی ہو رہی ہے۔

ناصر بٹ نے فنکاروں کو یقین دہانی کرائی نے اس واقع کی شفاف انکوائری کرائی جائے گی۔ سینیٹر ناصر بٹ کا کہنا تھامیاں نواز شریف نے ہمیشہ فنکاروں کو عزت دی ہے اورآرٹس کونسل فنکاروں سمیت سب کے لیے مختص ہے۔سینٹر ناصر بٹ کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں مرحوم فنکار سردار کمال کے لیے دعائے مغفرت کی گئی بعدازاں راولپنڈی آرٹس کونسل میں صحافیوں کے ساتھ بھی نارواں سلوک پر مذمت کی گئی۔

تازہ ترین

September 21, 2024

بلاول بھٹوکی36 ویں سالگرہ، ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں کیک کاٹاگیا

September 21, 2024

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2 اکتوبر کی بعد از دوپہر کو خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ لندن سے براستہ دوبئی ملتان پہنچے گی

September 21, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس نے جنوبی پنجاب میں اہم کاروائی کی

September 21, 2024

تھانہ بلوچ کالونی کے علاقے منظور کالونی اور اطراف میں کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی