راولپنڈی(آئی ایم ایم)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے11جونیئر کلرکس کو سینئر کلرک کے عہدہ پرترقی کے احکامات جاری کر دیئے۔ اہلکاروں کی ترقی کے لیے آر پی او راولپنڈی ریجن کی سربراہی میں 3 ممبران پر مشتمل خصوصی بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جنکی سفارشات اورریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد اہلکاروں کے بہترین سروس ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے انکی ترقی کے احکامات جاری کیے گئے۔ آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق بروقت ترقی کا عمل جاری رہے گا،تمام سٹاف نے اپنے بہترین سروس ریکارڈ اور کارکردگی کی بناء پراگلے عہدے پر ترقی حاصل کی ہے، لہذاآپ پہلے سے زیادہ محنت، لگن اورخدمت کے جذبے سے سرشار ہوکراپنے فرائض منصبی سرانجام دیں۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپانے محکمانہ بورڈ کی سفارشات پر راولپنڈی ریجن کے11جونیئر کلرکس کو سینئر کلرک کے عہدہ پرترقی کے احکامات جاری کر دیئے۔ اہلکاروں کی ترقی کے لیے خصوصی طور پر محکمانہ بورڈ تشکیل دیا گیا تھا،بورڈ کی صدارت آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے کی جبکہ بورڈ ممبران میں ڈی پی او چکوال کیپٹن (ر)واحد محمود، ایس ایس پی آر آئی بی عبدالفاروق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریجنل دفتر راولپنڈی یونس گِل شامل تھے۔بورڈنے تمام اہلکاروں کے بہترین سروس ریکارڈ اور تمام کوائف کو چیک کرنے کے بعد اپنی سفارشات مرتب کیں،ان سفارشات کی بنیاد پر11جونیئر کلرکس کو سینئر کلرک کے عہدہ پرترقی کے احکامات جاری کر دیئے۔جونیئر کلرک سے سینئر کلرک کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں عدیل شہزاد، واجد علی،محمد شفقات،زوہیب حیدر،مستنصر حکیم،اکرم پرویز،ثناء اللہ خان، فقیر محمد،منور علی، ارسلان حسن اور قیصر خان جدون جبکہ پنڈنگ اے سی آر ز کے مکمل ہونے سے مشروط ترقی پانے والوں میں بابر تنویرشامل ہیں، آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق بروقت ترقی کا عمل جاری رہے گا،تمام سٹاف نے اپنے بہترین سروس ریکارڈ اور کارکردگی کی بناء پراگلے عہدے پر ترقی حاصل کی ہے اب آپ کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوچکا ہے لہذاآپ پہلے سے زیادہ محنت، لگن اورخدمت کے جذبے سے سرشار ہوکراپنے فرائض منصبی سرانجام دیں۔