راولپنڈی(آئی ایم ایم)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی لیڈی پولیس افسران سے میٹنگ، میٹنگ میں ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی ایڈمن، ایس ایچ او ویمن اور انچارج ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن بھی شریک تھیں، میٹنگ میں لیڈی پولیس افسران کے مسائل سنے گئے اور حل کے لیے احکامات جاری کیے گئے، آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق فورس کی ویلفیئر کوہرصورت یقینی بنایا جائے گا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر نے اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی لیڈی پولیس افسران سے میٹنگ کا انعقادکیا، میٹنگ میں ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی ایڈمن، ایس ایچ او ویمن اور انچارج ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن بھی شریک تھیں.
میٹنگ میں لیڈی پولیس افسران کے مسائل سنے گئے اور حل کے لیے احکامات جاری کیے گئے، شرکاء میٹنگ کا کہنا تھاکہ پنجاب پولیس کی یونیفارم نے ہمیں پہلے سے زیادہ اعتماد دیا، دوران ڈیوٹی کبھی جینڈریا مذہب کی وجہ سے کوئی رکاوٹ یا مشکل پیش نہیں آئی،مردوں کے شانہ بشانہ کام کرکے حوصلہ مزید بڑھتاہے، ہمیں فخر ہے کہ ہم شہریوں کی حفاظت اور سہولت کے لیے کام کر رہی ہیں، شرکاء میٹنگ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفرکا کہنا تھا کہ لیڈی پولیس افسران اپنے کسی بھی مسلے کے حل کے لیے کسی بھی وقت رابطہ کر سکتی ہیں، آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق فورس کی ویلفیئر کوہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔