قومی زرعی تحقیقاتی مرکز (NARC) اسلام آباد میں پاکستان کا 77 واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا گیا

اسلام آباد (عامر رفیق بٹ): پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC) کی جانب سے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز (NARC) میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر غلام محمد علی، چیئرمین، پی اے آر سی، ڈاکٹر شہزاد اسد،ڈائریکٹر جنرل، این اے آر سی، سینئر مینجمنٹ کے ساتھ این اے آر سی کے سائنس دان اور سٹاف قومی پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوئے، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانہ سے کیا گیا۔

ڈاکٹر غلام محمد علی، چیئرمین پی اے آر سی نے پاکستان کے قیام کے لیے اسلاف کی ناقابل فراموش قربانیوں کو یاد رکھنے پر زور دیا، اورکہا کہ اب یہ ہمارا اولین فرض ہے کہ ہم پاکستان کو مزید خوشحال، ترقی یافتہ اور زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھائیں۔انہوں نے ماحولیاتی تحفظ اور زراعت میں پائیدار طریقوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے گرین پاکستان اقدام میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے کونسل کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ ڈاکٹر علی نے کہا کہ تحقیق اور ترقی کے ذریعے، پی اے آر سی زرعی پیداوار کو بڑھانے، کسانوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے اور قوم کے لیے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز اور پائیدار طریقوں کو متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہے۔اس موقع پر چیئرمین پی اے آر سی نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کابھی آغاز کیا۔

تازہ ترین

January 19, 2025

فیصل کریم کنڈی سے سلطنت عمان کے سوشل ویلفیئر اور دیگر کی ملاقات

January 18, 2025

پہلی حج تربیتی ورکشاپ کنونشن ہال، انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز، حیات آباد فیز 7، پشاور میں منعقد ہوئی

January 18, 2025

بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے چیئرمین سی ڈی اے کی ذاتی مداخلت ضروری ہے، ناصر منصور قریشی

January 18, 2025

جسمانی و ذہنی صحت کسی بھی قوم کی ترقی کا بنیادی ستون ہے،چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی

January 18, 2025

وزیرِ اعظم کی موسمیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید عالم اور ایف سی سی آئی کے درمیان سبز کاروباری حکمت عملیوں پر بات چیت

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

January 18, 2025

گزرا سال اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی