یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں اس دن کی مناسبت سے پاکستان کوسٹ گارڈز کی بٹالینزکے زیرِ اہتمام مختلف تقاریب منعقد کی گئیں جن میں پرچم کشائی، کھیل، آرٹ اور فیسٹیول کے مقابلے شامل تھے جوکہ کورنگی، اوتھل،گوادر، پسنی،ارماڑہ اور گھارو میں منعقدکرائے گئے ان تقریبات میں بڑی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔مرکزی تقریب ہیڈ کواٹررپاکستان کوسٹ گارڈز میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈئرغلام عباس تھے۔ پرچم کشائی کے بعد پاکستان کوسٹ گارڈز کے اسکولز اور کالجز کے تحت جشن آزادی کے سلسے میں طلباء نے تقریری مقابلوں میں حصہ لیا اور یوم آزادی کی اہمیت کو اجاگر کیااسکے علاوہ یوم پاکستان کی مناسبت سے خاکے بھی پیش کئے گئے۔
آخر میں طلباء میں سرٹیفکیٹ تقسم کئے گئے۔یوم آزادی کی مناسبت سے ایک اور تقریب پاکستان کوسٹ گارڈز پولو فیلڈ کورنگی میں آزادی میچ کی صورت میں منعقد کی گئی جس میں پولو سے دلچسپی رکھنے والے افراد اورمہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے کھلاڑیوں میں شیلڈز تقسیم کیں اور جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی سے نوازا۔
پاکستان کو سٹ گارڈز اپنے فرائض منصبی کے ساتھ ساتھ قومی دنوں کی مناسبت سے سند ھ اور بلوچستان کے علاقوں میں مقامی آبادی کے ساتھ ملکر مختلف پروگرامز کا انعقاد کرتی ہے تاکہ وطن عزیز کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے۔