اسلام آباد (بیورورپورٹ)مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا.اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے ارسلان کیانی۔مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام بھارتی یوم آزادی کے موقع پر انڈیا مردہ باد طلبہ ریلی کا انعقاد کیا گیا.مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اسلام آباد کے زیر سپر مارکیٹ تا نیشنل پریس کلب اسلام آباد تک انڈیا مردہ باد طلبہ ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی
ریلی میں MSO پاکستان کے ناظم اعلیٰ ارسلان کیانی، ناظم اطلاعات شمالی پنجاب اسامہ قریشی ، عبدالباسط عباسی ناظم MSO اسلام آباد دلاور حفیظ نے خطاب کیا.
ارسلان کیانی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حریت رہنماؤں کی گرفتاری اور کشمیری عوام پر بہیمانہ ظلم و تشدد سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے۔ ایم ایس اؤ اپنے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور بھارت کی جانب سے کشمیر پر ہونے والے مظالم کی توجہ عالمی اداروں کو مبذول کرانا چاہتے ہیں.اس حوالے سے عالمی اداروں، اور اقوام متحدہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے.آخر میں انڈین پرچم اور مودی کی پوسٹر نظر آتش کیے گئے۔