گوجرانوالہ(آئی ایم ایم) کوتھم کالج آف ٹورازم ایند ہوٹل مینجمنٹ میں جشن آزادی کے سلسلہ میں رنگارنگ تقریب ہوئی ۔تقریب میں کالج کے پرنسپل شکیب ریاض بھوپال کے علاوہ اساتذہ شیف عثمان،شیف زوہیب شیف ساجدہ، طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کرام اور طلبا و طالبات نے خصوصی شرکت کی۔ کالج کے طلبا و طالبات نے ملکی نغمیں گا کر سماں باندھ دیا قومی پرچموں کی بہارنے تقریب کو چاند چاند لگا دیئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوتھم کالج کے پرنسپل شکیب ریاض بھوپال نے کہا کہ زند ہ قو میں ہمیشہ اپنی آزادی کا دن جو ش و خروش سے منا تی ہیں کیونکہ اللہ تعا لی کا ہم پر بہت بڑا احسا ن ہے جس نے ہمیں آزادی جیسی نعمت سے ہمکنار کیا قیام پاکستان اور تکمیل پاکستان میں طلبا کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔
پاکستان میں میزبانی اور سیاحت کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے جبکہ کوتھم سیاحتی اور ہوٹل مینجمنٹ کی تعلیم دے کر پاکستان کی خدمت کر رہا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ہوٹل مینجمنٹ ،ٹریول اور ٹورزم کی تعلیم حاصل کر کے پاکستان اور بیرون ملک میں اپنا مقام بنائیں ۔ اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اوریوم آزادی کا کیک بھی کاٹاگیا ۔