گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)واسا ہیڈآفس پیپلز کالونی میں یوم آزادی کے موقع پر نیو واسا لیبریونین سی بی اے کے زیر اہتمام پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایم ڈی واسا فیصل شوکت تھے ۔جبکہ ڈائریکٹر انجینئرنگ کاشان حفیظ بٹ،ڈائریکٹر ایڈمن فنانس مقصود انجم رانا، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالوہاب،خرم نبیل بٹ، اطہر ندیم ، چوہدری منیر احمد ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن رانا غلام مرتضیٰ ،نیو واسا لیبر یونین سی بی اے کے سابق صدر جہانزیب ارشاد چٹھہ، صدر سہیل سہوترا ،جنرل سیکرٹری رانا توقیر حسین، چیئرمین ملک عباس بشیر،سینئر نائب صدر طارق وسیم ڈار ، اعمانویل غوری،میاں مصدق حسین ،وائس چیئرمین بابا مراد، نائب صدرزبلون شاکر، عابد ہیرا ،بابا آصف،شفیق بٹ، ڈپٹی سیکرٹری چاندسہوترا، فنانس سیکرٹری قیصر کھوکھر ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمران بٹ، ملک عثمان،جوائنٹ سیکرٹری وقاص گل، احسن کھوکھر،ولیم رندھاوا،شکیل سوداگر،منیر خوشی، نوید سندھو،نثار حمید،نواز ہنجرا،ناصر جیو ن،ایوب مسیح ،آفس سیکرٹری روفن کھوکھر و دیگر عہدیدار وں سمیت ملازمین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے کیا گیا ۔ شرکا نے پاکستانی جھنڈیاں لہرا کر وطن سے جذباتی وابستگی اور محبت کا اظہار کیا ۔پنڈال کو تحریک پاکستان کی جدوجہد سے متعلق تصاویر، غباروں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا ۔ بعد ازاں مہمان خصوصی ایم ڈی واسا فیصل شوکت نے واسا سٹاف و ملازمین کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا۔ایم ڈی واسا فیصل شوکت نے مزید کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے ہمیں ملکر سخت محنت اور ایمانداری سے ملک کو ترقی دلانا ہو گی۔ اقربا پروری اور سفارش کلچر کے خاتمہ کے لئے ہمیں خود بھی کوششیں عمل میں لانا ہونگی۔ اور ملکی ترقی کے لیے سب کو ایمان داری سے اپنی ذمہ داری نبھانہ ہوگی۔ سابق صدر جہانزیب ارشاد چٹھہ نے ایک دوسرے کی مدد کرنے اور خدمت کے جذبے کو ابھارنے کا پیغام دیا اور مزید کہا کہ ملک کا مسقبل روشن ہے۔ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا۔