گوجرانوالہ( آئی ایم ایم) پاکستان علما ء مشائخ کی انتھک اور کوششوں سے قائم ہوا تھا ہم اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اب استحکام پاکستان کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کر لا کر اسے منزل سے ہمکنار کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت سٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مختلف سنی جماعتوں کے قائدین نے کیا ۔بزرگ عالم دین علامہ خالد حسن مجددی نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم نعمت ہے اور نعمت کو کوئی نعمت زوال نہیں علامہ فیاض الحسن صدیقی سٹی ناظم اعلی جماعت اہل سنت نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان صبح قیامت تک قائم رہے گا علامہ حافظ محمد یعقوب فریدی نے کہا کہ ہم سب متحد ہیں متحد ہو کر بیرونی اور اندرونی خطرات کا مقابلہ کریں گے علامہ ابوبکر صدیق رضوی نے کہا کہ پاکستان کو مایوسیوں کے گھٹا دھوپ اندھیروں سے نکالنا ہوگا.
علامہ سرفراز احمد فیاضی نے کہا کہ وار ثان منبر و محراب ملکی سلامتی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں حافظ غلام عباس چٹھہ نے کہا کہ ملک پاکستان محب وطن لوگوں کی دعاں کا ثمر ہے حافظ رفیق احمد رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سالمیت پر کوئی انچ نہیں دیں گے بعد از اں یوم آزادی کے پر مست موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کے بعد تاجدار ختم نبوت ۖ ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا اور ریلی کی قیادت کی قیادت علماء مشائخ اہلسنت نے کی علامہ ا افتخار الحسن نوری، حافظ محمد اصف مہر فخر ریاض سیلفی ،مہر محمد عارف سیلفی ،مہر سکندر ،اکرام بابرکوکھر صاحبزادہ نعمان صدیقی، مولانا حمزہ جلالی، قاری محمد اعظم چشتی ،مولانا محمد اکبر نقشبندی، مولانا الیاس قادری ، علامہ ناظم حسین نقشبندی ،زاہد حبیب قادری ،صاحبزادہ احمد نورانی،علامہ محمد احمد،ڈاکٹر عبدالرشید ،مولانا عبدالمجید کیلانی،محمد عارف وڑائچ کے علاوہ دیگر علماء اہلسنت دیگر معززین نے ریلی میں شرکت کی۔