صدر مملکت کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کے لیے سول ایوارڈ کی منظوری دے دی.

صدر مملکت کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کے لیے سول ایوارڈ کی منظوری دے دی.ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو گراں قدر خدمات پر ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا.احمد اسحاق جہانگیر نے بطور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے انسانی سمگلنگ، دہشت گردی، منی لانڈرنگ اور آن لائن جنسی ہراسگی جیسے سنگین جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا.بچوں کی جنسی استحصال کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے ملک بھر میں خصوصی سیل بنائے گئے.سائبر چیلنجز سے نمٹنے کے لئے عالمی اداروں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کرنے کے لئے اہم کردار ادا کیا.آپ نے 1992 میں پاکستان پولیس سروس میں شمولیت اختیار کی۔ آپ کا تعلق 20 ویں کامن سے ہےآپ نے پاکستان میں سائبر کرائم کی روک تھام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لانے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔بطور ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ونگ آپ کی قیادت میں ایف آئی اے نے سائبر کرائم کے خلاف موثر حکمت عملی تیار کی اور بروقت اقدامات کیے۔

آپ کی کوششوں کی بدولت سائبر کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں اور متعدد گرفتاریاں عمل میں آئیں۔ آپ کی قیادت میں ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور سوشل میڈیا پر جعلی، قابل اعتراض، نفرت آمیز مواد کے خلاف سخت اقدامات کیے۔آپ نے بین الاقوامی سطح پر ایجنسی کی کارکردگی میں اضافہ کیا اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا۔ علاوہ ازیں آپ کی خدمات میں پولیس کے روایتی طریقوں کو جدید طریقہ کار سے بدلنا بھی شامل ہے۔ آپ نے پولیس رولز 2018-2017 کا مسودہ تیار کیا، جس سے پولیس کے کام کرنے کے طریقوں میں بہتری آئی۔آپ کی شاندار کارکردگی کی بدولت انہیں 1995 میں صدر کے پولیس میڈل سے بھی نوازا گیا.ڈی جی ایف آئی اے کو سول ایوارڈ 23 مارچ 2025 کی تقریب میں دیا جائے گا.

تازہ ترین

September 21, 2024

جبری تبدیلی مذہب عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،فرحت اللہ بابر

September 21, 2024

ملک میں قوانین موجود ہیں آپ فتووں کی فیکٹریاں نہیں لگا سکتے،حنیف عباسی

September 21, 2024

بلاول بھٹوکی36 ویں سالگرہ، ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں کیک کاٹاگیا

September 21, 2024

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2 اکتوبر کی بعد از دوپہر کو خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ لندن سے براستہ دوبئی ملتان پہنچے گی

September 21, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس نے جنوبی پنجاب میں اہم کاروائی کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی