تاجر تنظیموں نے 28 اگست بروز بدھ کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(آئی ایم ایم) تاجر تنظیموں نے 28 اگست بروز بدھ کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ، کاشف چوہدری، شرجیل میر، شاہد غفور پراچہ و دیگر کا کہنا تھا کہحکومت کی تاجر دوست اسکیم کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہیں، اب ایف بی آر کی ود ہولڈنگ اور سیلز ٹیس کی بدمعاشی نہیں چلے گی،تاجروں اور عوام سے لئے جانیوالےٹیکس پر اشرافیہ کی عیاشیاں اور مفت پیٹرول، مفت بجلی کو ختم کرنا ہوگا،عوام اور تاجر 77 برس سے قربانیاں دیتے چلے آ رہے ہیں اب حکمرانوں اور اشرافیہ کو قربانی دینا ہوگی.

بجلی اور گیس کی قیمتیں اور مہنگائی کو کم کرنے کیلئے سلیب سسٹم کا خاتمہ کرنااور تمام فالتوٹیکسزکو ختم کرنا ہوگا، ایف بی آر کرپشن کا گڑھ ہے اسکو نیب نہیں بننے دینگے،اسکو دیئے جانیوالے لامحدور اختیارات کو ختم کیا جائے،معیشت کو چلانے کیلئے پرانی شرح سود کو بحال کرنا ہوگا،اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کی غلامی میں دے دیا گیا ہے،سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے،حکومت سے معیشت نہیں چل رہی تو اسٹیٹ بینک کا کنٹرول تاجروں کے حوالے کر دےہم اس ملک کی معیشت کو بہتر کر کے دکھائیں گے، اب ملک کو مزید ان چوروں اور ڈاکؤں کے حوالے نہیں کیا جا سکتا،کسی بھی تاجر کی تذلیل یا انکے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،آج تاجر برادی عام آدمی کی آواز بن گئی ہےاور انکی نظریں سیاسی جماعتوں کی بجائے تاجروں پر مرکوز ہیں.

حکمرانوں نے ٹیکسز کا پیسہ عوام کی فلاح پر خرچ کرنے کے بجائے اسے اپنی عیاشیوں کا ذریعہ بنا لیا ہے، پچھلے دنوں قومی اسمبلی سے کچھ بلز پاس کرائے گئے ہیںجو عوام کی فلاح کے بجائے ممبران کو سہولیات فراہمکرنے کے حوالے سے ہیں جو کہ انتہائی شرمناک عمل ہے،تاجروں پرجرمانے کی رقوم انکے بینک اکاؤنٹس سے منہا کرنے کی صورت میں پورے ملک کے تاجر اپنی رقوم بینکوں سے نکلوا لینگے،امورٹڈ وزیر خزانہ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے،یہ ملک کو تباہ کرنے آیا ہے،تاجر اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے 28 اگست بروز بدھ کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کرینگے اور اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو اسے مزید بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین

November 27, 2024

تنظیم مغلیہ پاکستان کے قائد کی سندس فا ئونڈیشن آمد، بچوں میں تحائف تقسیم کئے

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ