شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات کے ساتھ ساتھ واسا ملازمین کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں،فیصل شوکت

گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)ایم ڈی واسا فیصل شوکت نے کہا ہے کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات کے ساتھ ساتھ واسا ملازمین کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں، ملازمین اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے سر انجام دیں ،ہمار ے ڈیپارٹمنٹ کا کام سروس دینا ہے عوام کے ٹیکسوں سے ہم کو سیلری ملتی ہے لوگوں کے مسائل حل کریں ہم عوام کے خادم ہیں جتنا کام سیور مین کرتا ہے اتنا کام آفیسر بھی نہیں کرتا ملازمین کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے، ہم عوام کی بے لوث خدمت کرنیوالے دیانتدار محنتی ملازمین کیساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر کے ان کے تمام جائز کام کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو واسا لیبریونین سی بی اے کے زیر اہتمام واسا ملازمین کی بچیوں کے لئے جہیز فنڈ ، سلامی اور فوتیدگی پر کفن دفن کے فنڈ کی تقسیم کے لئے منعقدہ تقریب کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق صد ر نیو واسا لیبر یونین جہانزیب ارشاد چٹھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واسا ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے 18سالوں میں اتنا کام نہیں ہوا جتنا نیو واسا لیبر یونین گوجرانوالہ نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیو واسا لیبر یونین ملازمین کے حقوق کا تحفظ اور اور ان کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔ تقریب میں ڈائریکٹر انجینئرنگ کاشان حفیظ بٹ،ڈائریکٹر ایڈمن فنانس مقصود انجم رانا، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالوہاب،خرم نبیل بٹ، اطہر ندیم ، چوہدری منیر احمد ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن رانا غلام مرتضیٰ ،نیو واسا لیبر یونین سی بی اے کے سابق صدر جہانزیب ارشاد چٹھہ، صدر سہیل سہوترا ،جنرل سیکرٹری رانا توقیر حسین، چیئرمین ملک عباس بشیر،سینئر نائب صدر طارق وسیم ڈار ، اعمانویل غوری،میاں مصدق حسین ،وائس چیئرمین بابا مراد، نائب صدرزبلون شاکر، عابد ہیرا ،بابا آصف،شفیق بٹ، ڈپٹی سیکرٹری چاندسہوترا، فنانس سیکرٹری قیصر کھوکھر ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمران بٹ، ملک عثمان،جوائنٹ سیکرٹری وقاص گل، احسن کھوکھر،ولیم رندھاوا،شکیل سوداگر،منیر خوشی، نوید سندھو،نثار حمید،نواز ہنجرا،ناصر جیو ن،ایوب مسیح ،آفس سیکرٹری روفن کھوکھر و دیگر عہدیدار وں سمیت ملازمین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ آخر میں جہیز فنڈ ، سلامی اور فوتیدگی پر کفن دفن کے فنڈ ملازمین میں تقسیم کئے گئے ۔

تازہ ترین

September 21, 2024

جبری تبدیلی مذہب عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،فرحت اللہ بابر

September 21, 2024

ملک میں قوانین موجود ہیں آپ فتووں کی فیکٹریاں نہیں لگا سکتے،حنیف عباسی

September 21, 2024

بلاول بھٹوکی36 ویں سالگرہ، ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں کیک کاٹاگیا

September 21, 2024

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2 اکتوبر کی بعد از دوپہر کو خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ لندن سے براستہ دوبئی ملتان پہنچے گی

September 21, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس نے جنوبی پنجاب میں اہم کاروائی کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی