عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہم کسی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،علماء و مشائخ اہل سنت

گوجرانوالہ(آئی ایم ایم)عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہم کسی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے یہ عقیدہ مسلمانوں کے لیے بنیادی اساس ہے جس کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل سنت پاکستان سٹی گجرانوالہ کے زیر اہتمام مرکز اہل سنت جامعہ حنفیہ باغبانپورہ میں منعقدہ تذکرہ بانیان پاکستان سمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے علماء و مشائخ اہل سنت نے کیا۔ سیمینار کی صدارت سٹی گجرانوالہ کے امیر مولانا الیاس قادری نے کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا خالد حسن مجددی نے کہا کہ دو قومی نظریہ اسلام کا نظریہ ہے جس کا اغاز دور رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں ہوا جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہارے لیے تمہارا دین ہے اور میرے لیے میرا دین ہے، سٹی ناظم اعلی مولانا فیاض الحسن صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بر صغیر پاک و ہند میں دو قومی نظریے کی بنیاد مولانا فضل حق خیر آبادی نے رکھی، ڈاکٹر ابوبکر صدیق رضوی نے کہا کہ تحریک پاکستان کا نقطہ آ غاز اعلی حضرت مولانا شاہ احمد رضا خان فاضل بریلی نے کیا ۔ بعد ازاں مسلم لیگ نے اس تحریک کو آگے بڑھایا ۔حافظ محمد یعقوب فریدی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں قادیانیوں کی ریشہ دوانیاں دن بدن بڑھتی جا رہی ہیں امتنائے قادیانیت آرڈیننس مذاق بن کر رہ گیا ہے.

سنی تحریک پنجاب کے رہنما محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ عنقریب قادیانیوں کے خلاف فیصلہ کن تحریک کا اغاز ہوگا، محمد کرام بابر کھوکھر ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ( ق ) نے کہا کہ احمد مبارک ثانی کیس کا فیصلہ انتہائی متنازعہ ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ،حافظ محمد رفیق قادری نے کہا کہ پاکستان کا قیام علما مشائخ اہل سنت کی مخلصانہ کوششوں کاوشوں کا نتیجہ ہے، سمینار سے مولانا اکبر نقشبندی ،غلام فرید کیلانی ،حافظ غلام عباس چٹھہ، یاسر ستار حقانی، فخر ریاض سیفی قاری محمد اعظم چشتی، مولانا عبدالمجید گیلانی، مولانا سرفراز احمد فیاضی ،قاری محمد اشرف، محمد عارف وڑائچ، مولانا افتخار الحسن نوری ،ناظم حسین نقشبندی ،مہر سکندر ،حافظ محمد آصف ،صاحبزادہ حافظ نعمان صدیقی محمد احمد کے علاوہ دیگر علماء مشائخ نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین

October 20, 2024

نبی کریم ۖکی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہی ملک کے تمام مسائل کے حل کی کنجی ہے،پیر مبشر محمود

October 20, 2024

سانحہ کارساز شہدا کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، طارق محمود مغل

October 20, 2024

تعلیم کے زیور سے آراستہ خواتین معاشرے کو سدھارنے اور اعلیٰ اقدار کی ترویج میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،کرنل (ر)ساجد حسین وڑائچ

October 20, 2024

تنظیمات اہل سنت پاکستان نے چیئرمین واسا اور ایگزیکٹو ممبر G D A بننے پر مبارک باد پیش کی

October 20, 2024

ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02 ملزمان گرفتار،ریس کورس پولیس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ