گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)علما کرام کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لوگوں میں دینی و اخلاقی اقدار کا شعور بیدار کرنے میں علما کرام کا بڑا کردار ھے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ علما و مشائخ ونگ کے صدر مولانا محمد سلیمان شاکر نے مرکزی صدر حاجی عبد الرف مغل کے ہمراہ ایک اہم اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ برادری کے اتفاق و اتحاد کو عصبیت کا نام نہیں دیا جاسکتا آل پاکستان تنظیم مغلیہ ریاست کی فلاح و بہبود کے ساتھ مذہبی بنیادوں پہ لوگوں کی تربیت و تعلیم کے لئے بھی کوشاں ھے علما ونگ کا قیام تنظیم کا روشن کارنامہ ھے جس کے سبب منبر و محراب سے اتفاق و اتحاد کا موثر پیغام عام الناس تک پہنچایا جائے گا۔اجلاس میں سرپرست اعلی حاجی محمد عارف محمود مغل چیئرمین مقصود احمد مغل علما و مشائخ ونگ کے سیکرٹری جنرل علامہ طاہر حنیف طاہری سینئر نائب صدر مولانا محمد اسلم سلیم نورپوری فنانس سیکرٹری حاجی سیف اللہ مغل شعبہ اساتذہ کے صدر ڈاکٹر حافظ نعمان احمد محمد فیصل مغل حافظ عبداللہ شاکر و دیگر سینکڑوں علما کرام نے شرکت کی۔