شفاف پرائیویٹائزیشن یقینی، وفاقی وزراء عبدالعلیم خان اور اویس لغاری کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد(آئی ایم ایم)بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی مرحلہ وار نجکاری کے امور کو تیزی سے نمٹایا جا رہا ہے اور انٹر نیشنل میڈیا میں 17اگست کو اشتہارات کا اجراء عمل میں لایا جا چکا ہے۔ اس امر کا اظہار وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان اور وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ڈسکوزکی پرائیویٹائزیشن کو مختلف مراحل میں مکمل کیا جائے گا جس میں شفافیت اور تکنیکی پہلوؤں کو ضرور مد نظر رکھنا ہوگا۔ وفاقی وزیر انرجی سردار اویس لغاری نے ہدایت کی کہ ڈسکوز کی نجکاری کے لئے ضروری امور کو جلد از جلد نمٹایا جائے اور نجکاری والے ان اداروں کی تفصیلات اور ڈیٹا تک دلچسپی رکھنے والے اداروں کی رسائی یقینی بنائی جائے۔ وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں ممکن ہو پرائیویٹائزیشن کے عمل کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری پرائیویٹائزیشن و سینئر حکام نے بتایا کہ” ڈسکوز” کی نجکاری کامکمل شیڈول طے کر لیا گیا ہے اور اس کی حتمی منظوری کابینہ کمیٹی اور وفاقی حکومت سے لی جائے گی۔ اجلاس میں فنانشل ایڈوائزر کی تقرری، مارکیٹ ساؤنڈنگ،ری سٹرکچر لیول اور ڈسکوز کی نجکاری کے دیگر اہم امور سے آگاہ کیا گیا۔

دریں اثناء وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ ہماری شاہرات پر غیر معمولی گاڑیوں اورٹریفک کا دباؤ بڑا مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے مربوط بنیادوں پر کام ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اور مواصلات کے محکموں پر تھوڑی سی محنت اور توجہ سے انہیں منافع بخش بنایا جا سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ مواصلات میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے جنہیں بروئے کار لاتے ہوئے یہ محکمہ حکومتی خزانے کیلئے آمدن کا باعث بن سکتا ہے۔ عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ محکمہ مواصلات کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے ایکسل لوڈ کنٹرول سسٹم کو اپنانا ہو گا، پوری دنیا میں ٹول ٹیکس کا نظام رائج ہے جو روڈ انفراسٹرکچر کے ذریعے آمدن کے حصول کا بڑا ذریعہ ہوتا ہے مگر ہم اس نظام سے خاطر خواہ نتائج حاصل کرنے میں ابھی بہت پیچھے ہیں جس کو مزید مربوط بنا کر کثیر سرمایہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین

November 27, 2024

تنظیم مغلیہ پاکستان کے قائد کی سندس فا ئونڈیشن آمد، بچوں میں تحائف تقسیم کئے

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ