گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)علی الصبح شروع ہونے والی بارش میں ایم ڈی واسا گوجرانوالہ فیصل شوکت کا ڈائریکٹر انجینئرنگ کاشان حفیظ بٹ کے ہمراہ نشیبی علاقوں اور واسا کے ڈسپوزل اسٹیشنز کا دورہ۔نشیبی علاقوں کو جلد کلیئر کرنے اور مون سون میں مشینری / ڈسپوزل اسٹیشنز فعال رکھنے کی ہدائت۔ایم ڈی واسا گوجرانوالہ کی ہدائت پر سیوریج لائنوں اور مین نالوں کی ڈیسلٹنگ اور بارش کے پانی کی نکاسی کے حوالے سے کام جاری ہے۔واسا گوجرانوالہ کا عملہ و افسران بارشی پانی کے نکاس کے لئے کام کر رہے ہیں۔
شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی معیاری سروسز مہیا کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور شہریوں کی شکایات کا ازالہ ہنگامی بنیادوں پر کیا جارہاہے ،ایم ڈی واسا فیصل شوکت اور ڈائریکٹر انجینئرنگ کاشان حفیظ بٹ خود فیلڈ میں موجود، بارشی صورت حال کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ ایم ڈی واسا گوجرانوالہ فیصل شوکت۔ ایم ڈی واسا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا کوڑا کرکٹ واسا کی ڈرین میں نہ ڈالیں تاکہ پانی کے بہائو میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔