گوجرانوالہ( آئی ایم ایم) اولیائے اکرام نے ہر دور میں اپنے کردار و اخلاق سے معاشرے کو سنوارا انسانیت کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ تبلیغ دین کا بھی فریضہ سر انجام دیا جس کی بدولت لوگوں کے دل اسلام کی طرف مائل ہوئے ان کے دلوں میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شمع فروزاں کی، سید عبدالقادر جیلانی ، حضور داتا گنج بخش علی ہجویری ، امام ر بانی مجدد الف ثانی ، اعلی حضرت امام احمد رضا خان بریلوی، ویگر اولیائے اکرام نے لوگوں کو امن و سلامتی، رواداری، صبر و تحمل اور عفو ودرگزر اور خدمت انسانیت کا کا درس دیا ان کے ساتھ عقیدت ومحبت رکھنے کا تقاضا ہے کہ ان کی تعلیمات پر بھی عمل کر کے باعمل زندگی گزاری جائے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین علامہ صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان نے مرکز انوارالمساجد پاپولر نرسری میں عظمت اولیائے اکرام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کی نظامت ونقابت کے فرائض مولانا حافظ محمد رفیق قادری اور صاحبزادہ حافظ محمد ابوبکر رفیق نے سر انجام دیئے۔
کانفرنس میں مصطفائی تحریک یوتھ ونگ پنجاب کے صدر چوہدری محمد اقبال ہنجرا ، صاحبزادہ محمدغوث رضا ، مولاناحافظ محمدبشیراحمدجلالی،حافظ محمد عمران یعقوب سیالوی، حاجی محمد افضل باجوہ، حاجی محمد عارف ساہی ، مولانا صاحبزادہ محمد احمد رضا قادری، صوفی محمد امانت علی رضوی کے علاوہ کارکنان جماعت نے بھر پور شرکت کی۔ آخر میں صاحبزادہ پیر محمد داد رضوی نے وطن عزیز کی سالمیت بقا اور افواج پاکستان کے لئے خصوصی دعا کی۔