گوجرانوالہ( آئی ایم ایم) 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال وشٹر ڈاون کے سلسلے میں صدر مرکزی تنظیم تاجراں پاکستان کاشف چوھدری22اگست بروز جمعرات 4 بجے کلاتھ مارکیٹ بورڈ گوجرانوالہ آئیں گے جہاں پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا ۔مرکزی انجمن تاجرانشیخ بابر کھرانہ نے مرکزی انجمن تاجران کے تمام صدور سیکریٹریز وجملہ ممبران سے اپیل کی ہے کہ بھرپور شرکت کرکے تاجر برادری کے اتحاد کا مظاہر ہ کریں۔ شیخ بابر کھرانہ نے کہا کہ 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال وشٹر ڈاون کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں بلکہ کاروباروں کے تحفظ کے لئے ہوگی کامیاب ہڑتال ظالمانہ ٹیکسز سے نجات دلانے کا ذریعہ بنے گی ملک بھر کے تاجروں،صنعت کاروں اور عوام نے ہڑتال کی مکمل حمایت کی ہے.
انہوںنے کہا کہ حکمرانوں نے ادویات پر ٹیکسز لگا کر قوم کو علاج کروانے کے قابل بھی نہیں چھوڑااور عوام مفت علاج معالجہ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے پریشاں حال ہیں جبکہ دوسری جانب بنیادی اشیائے ضرویات آٹے ،دالوں ،چاول ،کریانہ آئٹمز ،کھانے پینے کی چیزوں پر ٹیکسز کے نفاذ نے کاروبار تباہ کر دیے،28 اگست کی ھڑتال عوام کے ٹیکس کے پیسے سے عیاشیوں کے خلاف تاجر ریفرنڈم ہوگی۔