گوجرانوالہ(آئی ایم ایم) انجمن تاجران موبائل فون ایسوسی ایشن گوجرانوالہ نے بھی مہنگائی، ٹیکسوں، بجلی ،گیس بلوں میں بے تحاشا اضافہ کے خلاف ہونے والی 28 اگست کی شٹر ڈائون ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان ملک سلیم ڈویژنل چیئرمین، حاجی اشتیاق سٹی صدر، ملک ذوالفقار علی بوٹا ضلعی صدر، شاہد مجید سٹی چیئرمین ،نجم بٹ چیئرمین سپریم کونسل ، چاند ڈوگر جنرل سیکرٹری ماڈل ٹائون نے مر کزی انجمن تاجران کے صدر شیخ بابرکھرانہ کی موجودگی میں ایک ہنگامی اجلاس میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کی تمام موبائل مارکیٹیں اس شٹر ڈائون ہڑتال میں تاجر بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں عوام خصو صا کاروباری برادری بھاری بھاری ٹیکسوں کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہے ، بجلی اور گیس کے بلوں نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے۔