امریکہ میں نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے باقاعدہ طور پر اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں

واشنگٹن ڈی سی(آئی ایم ایم)امریکہ میں متعین ہونے والے نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی پہنچ کر اپنی سفارتی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر سنبھال لی ہیں۔ سفیر پاکستان نے سفارت خانے میں مصروف دن گزارہ ۔ انہوں نے سفارت خانے کے تمام شعبہ جات کے سربراہان اور افسران سے تفصیلی ملاقات کی۔ بعد ازاں مختلف شعبوں کے سربراہان نے سفیر پاکستان کو اپنے دائرہ کار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں سفیر پاکستان نے امریکہ میں واقع پاکستان کے چاروں قونصلیٹ کے سربراہان سے بھی زوم کے ذریعے ملاقات کی اور مختلف امور پر بریفنگ حاصل کی۔

افسران سے بات چیت کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ گذشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے پرمحیط پاک امریکہ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ جہتی پاک امریکہ تعلقات کا فروغ خصوصاً معاشی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنا اور عوامی روابط کا فروغ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی وطن عزیز کا بیش قیمت اثاثہ ہے۔ پاکستانی کمیونٹی نے اپنی محنت اور لگن کے ذریعے نہ صرف اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے بلکہ یہ پاک امریکہ تعلقات کی سب سے مضبوط کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کی خدمت اور ان کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن کوشش کو یقینی بنایا جائے۔ افسران سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ نتائج پر مبنی سفارتکاری کے لئے تمام تر توانائیاں برؤے کار لائی جائیں۔گذشتہ روز واشنگٹن پہنچنے پر سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور ایمبیسی کے افسران نے ان کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔

تازہ ترین

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

September 18, 2024

جمہوریہ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی

September 18, 2024

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت کی ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی