مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو ایڈووکیٹ نے مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا

اسلام آباد (آئی ایم یام) مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو ایڈووکیٹ نے مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے جمعہ کو اظہار تشکر کے طور پر منانے اور شکرانے کے دو نوافل ادا کرنےکا اعلان کیا ہے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد مین اپنے دیگر پارٹی رہنماؤں شفیق الرحمان وڑائچ اور تابش ایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مسعود سندھو ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ گذشتہ ماہ کے سپریم کورٹ کےمتنازعہ فیصلے کے بعد ملک میں فساد کی سی کیفیت پیدا ہو گئی تھی جس پر ملک کی مسلم آبادی کے جذبات شدید مجروع ہوئے تھے اور تمام دینی و مذہبی جماعتوں اور عوام نے اس پر شدید احتجاج شروع کر رکھا تھا اور سپریم کورٹ میں اس حوالے سے نظر ثانی اپیل دائر کی تھی جس پر گذشتہ روز سماعت کے موقع پر ملک کی تمام دینی اور مذہبی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نےسپریم کورٹ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جس پر سپریم کورٹ نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا اور علماء اکرام کی رائے کا احترام کرتے ہوئے اپنی اصلاح کی جس سے قادیانی فتنے کو روک دیا گیا.

یہ فیصلہ آئین اور قانون کی فتح ہے،سپریم کورٹ اور علماء اکرام کے موجودہ کردار سے ملک ایک بڑے فساد سے بچ گیا،خالد مسعود سندھونے مزید کہا کہ احمدی ایک دھوکہ باز گروپ ہے، دیگر اقلیتوں کے برعکس یہ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر عام مسلمانوں کو گمراہ کرتے ہیں،آئین قانون اور شریعت ایسے گروہوں کو فساد کا باعث سمجھتا ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے پر سب سے پہلے اللہ تعالٰیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں،تمام جماعتوں اور علماء اکرام نے ملکر ختم نبوت پر پہرہ دیا،پوری قوم آج یوم تشکر منائے اور نوافل ادا کرے،آج ملک بھر میں علماء اکرام سے اپیل کی ہے کہ آج کے خطبہ جمعہ میں ختم نبوت کو موضوع بنائیں،مبارک ثانی کیس میں تمام قابل اعتراض شقوں کو ختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں.

علماء اکرام نے بہت مدلل انداز سے سپریم کورٹ کو قائل کیا،مبارک ثانی کیس سے اندازا ہوا کہ اعلیٰ عہدوں پر فائز ذمہ دار لوگ بھی ختم نبوت کے معاملے کی حساسیت اور پیچیدگیوں سے مکمل طور پر واقف نہیںعقیدہ ختم نبوت کے خلاف کوئی سازش کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،پورے ملک میں ختم نبوت کے حوالے سے دفاع ختم نبوت مہم شروع کر رہی ہے جس کا مقصد ہر سطح پہ مسئلہ ختم نبوت کی حساسیت سے آگاہی ہے، مبارک ثانی کیس میں میڈیا نے اپنا مثبت کردار ادا کیا۔

تازہ ترین

November 27, 2024

تنظیم مغلیہ پاکستان کے قائد کی سندس فا ئونڈیشن آمد، بچوں میں تحائف تقسیم کئے

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ