بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بلوچستان کے مستحق افرادکےلئے امید کی کرن ہے، سینیٹر روبینہ خالد

کراچی(آئی ایم ایم)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بلوچستان کے مستحق افرادکےلئے امید کی کرن ہےبلوچستان کی احساس محرومی اور پسماندگی کے پیش نظر دوردراز علاقوں تک رسائی کیلئے پائلٹ پراجیکٹ پر کام کرنے کی ضرورت ہے یہ بات انہوں نے دورہ حب کے موقع پر بلوچستان میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے لیڈا کانفرنس ہال میں اجلاس کی صدارت کے دوران اپنے خطاب میں کہی۔اجلاس میں وزیر اعلی کے کوآرڈینیٹر برائےانڈسٹریز میر علی حسن زہری ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی اسلام آباد نوید اکبر ڈائریکٹر ساوتھ زون منیر ساسولی سندھ بلوچستان کے ڈی جیز ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ سمیت انتظامی افسران شریک ہوئےڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی اسلام آباد نوید اکبر نے انہیں بریفنگ میں بتایا کہ بلوچستان کے 43 تحصیل اور158ذیلی تحصیلوں میں بی آئی ایس پی کے مراکز آپریشنل ہیں۔

بلوچستان میں دوملین مستحقین بینظیر انکم سپورٹ سے مستفیدہورہےہیں چیئرپرسن کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ بلوچستان میں 20ارب روپے مستحقین میں مختلف پروگرامز کے تحت تقسیم کئے جارہے ہیں جن میں وسیلہ تعلیم بینظیر کفالت پروگرام بینظیر نشوونماپروگرام سمیت دیگر فلاحی پروگرامز شامل ہیں سینیٹر روبینہ خالد کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان کے دوردراز علاقوں میں انٹرنیٹ رسائی نہ ہونے سے مستحقین پروگرام سے مستفید نہیں ہوپارہے ہیں ۔ اس مقصد کیلئے سٹیلائٹ وین کی ضرورت محسوس کی گئی۔ بی آئی ایس پی پروگرام کے لئے 25 سٹیلا ئٹ وینز میں سے 18 گاڑیاں موجود ہیں جو اٹھارہ اضلاع میں کام کررہی ہیں۔ اس موقع پر ڈی جی بی آئ ایس ہی نے بریفنگ میں بتایا کہ بلوچستان کے دوردراز علاقوں خاص طور سے ماشکیلل دریجی کنراج جیسے پہاڑی علاقوں میں کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفکییٹ اور فارم ب اجراء نہ ہونے سے مستحقین کی اکثریت کو پروگرام سے مستفید ہونے میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں چیئرپرسن بی آئ ایس پی سینیٹر روبینہ خالدنے کہا کہ ہیومین ریسورس کی کمی پوراکرنے اوردوردراز علاقوں میں غربت کی زندگی گزارنے والےلوگوں کی سہولت کیلئے سٹیلائٹ موبائل وین فراہمی ہماری ترجیح ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ چیِیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر تمام افسران کوہدایات جاری کرچکے ہیں بی آئی ایس پی پروگرام کے مستحقین کو امدادی قسط کی ادائیگی کو ہرممکن آسان بنایا جائے انہوں نے کہا کہ مستحقین کے بنک اکاونٹ کھولنے اے ٹی ایم کارڈاجراءااور بروقت ادائیگی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں صدرمملکت آصف زرداری گورنر اسٹیٹ بنک کو احکامات جاری کرچکے ہیں سینیٹر روبینہ خالدنے کہا کہ بی آئی ایس پی میں شفافیت اورگڈگورننس یقینی بنانے کیلئےحکومت کوشاں ہے بی آئی ایس پی کے بلوچستان میں زون بڑھا کر سات زون قائم کرنے جارہے ہیں۔

صوبائی سطح پر خالی اسامیوں پرجلد بھرتیاں کی جائیں گی اجلاس میں میر علی حسن زہری کی تجویز پر ضلع حب میں بے نظیر نشوونما مرکز قیام کی منظوری دی گئی ہے ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے بریفنگ میں چیئرپرسن بی آئ ایس پی کو بتایا کہ ضلع حب کی انتظامیہ نے لسبیلہ چیمرآف کامرس کی معاونت سے بیروزگار افراد خاص طور سے خواتین کو ہنرمندبنانے کیلئے ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں تربیتی کورسز کے ذریعے انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے اورہنرمند بناکر باوقار روزگارفراہمی کا پروگرام شروع کیا ہے۔ انڈسٹریز کی ضروریات کے مطابق ٹیکنیکل کورسز کرائے جارہے ہیں چیئرپرسن بی آئ ایس پی نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو قابل تحسین قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ماڈل پراجیکٹ ہے بی آئی ایس پی کو غربت کے خاتمے اورانکم جنریشن کے حوالے سے اس طرز پر پروگرام شروع کرنیکی ضرورت ہے بعداازاں سینیٹر روبینہ خالد اورمشیر صنعت میر علی حسن زہری نے لیڈا انڈسٹری زون میں قائم نیوٹریشن فوڈآئٹم فیکٹری کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ اورایم ڈی لیڈا فرید محمد حسنی بھی دورے میں ہمراہ تھے نیوٹریشن فوڈ آئٹم تیارکرنے والی کمپنی دورے کے موقع پر انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں نیوٹریشن فوڈآئٹم کی فراہمی میں پاکستان کو نمایاں مقام حاصل ہےمقامی صنعت کارنے بریفنگ میں بتایا کہ اقوام متحدہ کے فوڈادارے کی ضروریات کےمطابق کمپنی معیاری نیوٹریشن آئٹم فراہم کررہی ہے اس موقع پر ایم ڈ ی لیڈا فرید محمد حسنی نے لیڈااانڈسٹریل زون دورے پر سینیٹر روبینہ خالد اوربلوچستان کے مشیر انڈسٹریز میر علی حسن زہری کو خوشامدید کیا ایم ڈی لیڈا فرید محمد حسنی نے بتایا کہ صدرمملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان میر علی حسن کی دلچسپی اور تعاون کی بدولت صنعت کار بلوچستان کا رخ کررہے ہیں بلوچستان میں صنعتی شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے صنعت کاروں کوبلوچستان میں ون ونڈو آپریشن کی سہولت میسر ہے۔

تازہ ترین

September 21, 2024

جبری تبدیلی مذہب عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،فرحت اللہ بابر

September 21, 2024

ملک میں قوانین موجود ہیں آپ فتووں کی فیکٹریاں نہیں لگا سکتے،حنیف عباسی

September 21, 2024

بلاول بھٹوکی36 ویں سالگرہ، ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں کیک کاٹاگیا

September 21, 2024

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2 اکتوبر کی بعد از دوپہر کو خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ لندن سے براستہ دوبئی ملتان پہنچے گی

September 21, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس نے جنوبی پنجاب میں اہم کاروائی کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی