بیلاروس کے سفیر آندرے میٹیلیسا کی وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات سے ملاقات

اسلام آباد(آئی ایم ایم) پاکستان میں بیلا روس کے سفیر آندرے میٹیلیسا نے وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں آندرے میٹیلیسا نے آئندہ ماہ ستمبر میں بیلاروس میں ہونے والے ”ٹرانسپورٹ ویک” اور اس میں پاکستان سے نمائندگی پر بات چیت کی اور وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان کو شرکت کی دعوت دی۔بیلا روس کے سفیر نے وفاقی وزیر سے ملاقات میں روس، کاغزستان اور ازبکستان کے ساتھ ٹرانسپورٹ کے” جوائنٹ میمورنڈم “میں پاکستان کی شمولیت اور دیگر معاملات پر گفتگو کی۔ وفاقی وزیربرائے مواصلات عبدالعلیم خان اور بیلا روس کے سفیر آندرے میٹیلیسا کے مابین مواصلات اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوااور پہلے سے موجوددو طرفہ تعلقات میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بیلاروس کے مابین باہمی تعلقات بالخصوص تجارتی امور میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ افغانستان، چین اور وسط ایشیائی ریاستوں سے مشرقی یورپ تک شاہراہوں کے ذریعے رسائی حاصل ہو۔انہوں نے کہا کہ ٹریڈ کیلئے ٹرانزٹ روٹ اور سڑکوں کے ذریعے تجارتی راہداریوں کا سلسلہ سارے خطے کے لئے خوش آئند ہو گا۔بیلا روس کے سفیر آندرے میٹلیسا نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اُن کا پاکستان میں قیام خوشگوارہے، یہاں کے لوگ ملنسار جبکہ سبزیاں اور پھل شاندار ہیں۔بیلاروس کے سفیر۔۔۔ کو وفاقی سیکرٹری مواصلات اور چئیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ذرائع آمدورفت میں ممکنہ تعاون اور مختلف جاری منصوبوں پر بریفنگ دی جن کا تعلق افغانستان، چین اور وسط ایشیائی ریاستوں سے ہے۔

تازہ ترین

January 18, 2025

وزیرِ اعظم کی موسمیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید عالم اور ایف سی سی آئی کے درمیان سبز کاروباری حکمت عملیوں پر بات چیت

January 17, 2025

پاکستان کے شایان آفریدی نے آئی ٹی ایف ایشیا 14 اور انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

January 17, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سفیر رضا امیری مغدام کی ملاقات

January 16, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ایرانی سفیر سے ملاقات، زرعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

January 16, 2025

چینی سرمایہ کاروں کے وفد کا آئی سی سی آئی کا دورہ، پاکستان میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

January 18, 2025

گزرا سال اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی