گوجرانوالہ(آئی ایم ایم)دوسرے روز بھی دوپہر کو شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے پانی کے فوری نکاس کے لئے واسا عملہ فیلڈ میں موجود اور بارشی پانی کو کلیئر کرنے میں مصروف رہا ،ایم ڈی واسا فیصل شوکت خود بارشی صورت حال کی مانیٹرنگ کر تے رہے ۔ایم ڈی واسا نے بارشی پانی کو جلد کلیئر کرنے کی ہدایات جاری کئیں۔ڈائریکٹر انجینئرنگ کاشان حفیظ بٹ و دیگر افسران نے بارشی پانی کے فوری نکاس کے لئے ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایم ڈی واسا گوجرانوالہ فیصل شوکت کی ہدائت پر روزانہ کی بنیاد پر نالوں / سیوریج لائنوں کی صفائی اور ڈیسلٹنگ بھی جاری ہے۔